فلم اینکس کا نیا اصول

Posted on at


پیارے دوستو! جب سے آپ لوگ فلم اینکس کو استعمال کر رہے آپ نے اس میں مختلف تبدیلیاں دیکھیں ہوں  گی۔ میں سات ماہ سے فلم اینکس پر ہوں۔ میں نے اس کی بہت سی تبدیلیاں دیکھیں۔ کچھ تبدیلیاں بہت اچھی تھیں جیسے نیو بیٹا ورشن اور بز بٹن وغیرہ۔ اور بہت سی تبدیلیاں بری بھی تھیں جیسے ہمیں پیسے پہلے امریکی ڈالر کے حساب سے ملتے تھے جو کہ بہت ہی منافع بخش تھا ہمارے لیے لیکن جب یہ بٹ کوئن والا حساب شروع ہوا ہے ہمارے آدھے پیسے ڈوب رہے ہیں۔

اسی طرح جب فلم اینکس نے نیو بیٹا ورشن بنائی تھی تو اس میں ہمیں یہ فائدہ تھا کہ صرف بز کا بٹن دبانے سے ہماری شئیرنگ ذیادہ ہوتی تھی اور جب لوگ ہماری کسی فلم یا بلاگ کو بز کرتے تو ہماری انفلوئنس زیادہ ہوتی اور دوسروں کی شئرنگ۔ پرانی ورشن میں ہمیں اپنی شئرنگ ذیادہ کرنے کے لیے پانچ سماجی میڈیا پر لوگوں کے بلاگ یافلم کو پھیلانا پڑتا تھا اور لوگوں کو جب ہم اپنے بلاگ یا فلم دیتے تو ان کو بھی ایسا ہی کرنا پڑتا تھا۔ یہاں پر لوگوں سے مراد میری فلم اینکس کے ہمارے دوست ہیں جو ہمیں بلاگ بھیجتے ہیں اور ہم انکو۔

فلم اینکس کی نیو بیٹا ورشن سے میں بہت خوش تھا۔ کیونکہ مجھے بز زیادہ کرنے یا اپنی انفلوئنس بڑھانے کے لیے کسی کے بلاگ کو پانچ سماجی میڈیا پر شئر نہیں کرنا پڑتا تھا۔ پانچ سماجی میڈیا سے مراد گوگل، فیس بک، لنکڈان، تویتر اور تمبلر ہیں۔ اس ورشن کی وجہ سے مجھے فیس بک بھی ذیادہ استعمال نہیں کرنی پڑتی تھی۔ کیونکہ فلم اینکس کے خاص صفحے پر میرا مضمون اور فلم میرے پھیلانے کے بعد آجاتی تھی اور لوگ جب اسے بز کرتے تو میری انفلوئنس ذیادہ ہوتی اور یہی سے میں اپنے فلم اینکس کے دوستوں کے مضمون اور فلم کو بز کرتا تھا۔

 لیکن میں نے سات ماہ کے عرصے میں دیکھا ہے کہ فلم اینکس ہمیشہ اپنے کام کرنے والوں کے لیے مشکلات بڑھاتی ہی رہتی ہے۔ کل مجھے ان کی میل ملی جس میں انھوں نے ایک نیا اصول رکھ دیا شئرنگ اور انفلوئنس کا۔اس اصول کو نیا تو نہیں کہنا چاہیے کیونکہ یہ فلم اینکس کی پرانی ورشن کی طرح ہے۔ یعنی اب جب ہم کسی کے مضمون کو بز کریں گے تو اس سے صرف ہمارا اس مضمون یا فلم کو پسند کرنا ظاہر ہو گا اس سے ہماری کوئی شئرنگ یا انفلوئنش ذیادہ نہیں ہوگی۔ بلکہ اس نئے اصول کے مطابق ہم تمام فلم انکس کے دوستوں کو اپنی شئرنگ اور انفلوئنس ذیادہ کرنے کے لیے بز کرنا اور کروانا پڑے گا۔ یعنی جب فلم اینکس والوں نے دیکھا کہ صرف بز کرنے سے لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے تو ان سے یہ دیکھ کر رہا نہ گیا اور تھوڑے ہی ٹائم بعد انھوں نے سب کو خط بھیج کر بتا دیا کہ بز بٹن کا شئرنگ اور انفلوئنس پر کوئی اثر نہیں ۔ تو آج سے میں سب دوستوں کے مضمون کو نہ صرف بز کروں گا بلکہ اپنے تمام سماجی میڈیا پر پھیلاؤں گا بھی اور آپ سب دوستوں سے بھی یہی امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ بھی میرے مضمون یا فلم کے ساتھ ایسا ہی کریں گے۔کیونکہ فلم اینکس پر کام کرنے والے سب لوگوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کی ہر ممکن  مدد کریں۔

میری فلم اینکس کی ٹیم سے بھی یہ التماس ہے کہ برائے مہربانی آپ نے یہ جو بٹ کوئن والا سسٹم شروع کیا ہے اس کو بند کر دیں اور مہربانی فرما کر ہمیں ہمارے پیسے ڈالر کی شکل میں دیں ہمیں نہیں چاہیے کوئی ڈیجیٹل کرنسی  ہم پاکستانی لوگ اپنے کام کا معاوضہ روپوں میں چاہتے ہیں یا امریکی ڈالر میں کسی ڈیجیٹل کرنسی میں نہیں  کیونکہ ہمارا ملک کوئی پسماندہ ملک نہیں ہے بلکہ ایک ترقی یافتہ ملک ہےاور اس میں رقوم کی منتقلی کے درجنوں طریقے موجود ہیں



About the author

shahzad-ahmed-6415

I am a student of Bsc Agricultural scinece .I am from Pakistan. I belong to Haripur.

Subscribe 0
160