ایک انار سو علاج

Posted on at


ایک انار سو علاج 



”ایک انار سو بیمار " اردو میں یہ محاورہ تب استعمال ہوتا ہے جب کوئی چیز کم مقدار میں موجود ہو اور اس کے   طلبگار بہت زیادہ ہوں- مگر طب میں اس کے اور معنی لئے جاتے ہیں کہ ایک  انار سو قسم کے مریضوں کا علاج کر سکتا ہے-  الله پاک نے قدرت میں بے شمار شاہکار بکھیر رکھے ہیں جن سے انسان ابھی تک ناواقف ہے انہی شاہکاروں میں سے انار بھی ایک شاہکار ہے-  انار کو عربی زبان میں "رمان" جبکہ فارسی، اردو اور بلوچی زبان میں "انار" ہی کہتے ہیں- انار کو پھلوں میں ایک خاص اور اہم مقام حاصل ہے اور اسے قدیم پھلوں میں سے ایک پھل مانا جاتا ہے ، اس کے بارے میں ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کا تاج انار ہی کی شکل کا تھا اور ملکہ صبا کی خوبصورتی کا ذکر ان الفاظ میں کیا گیا تھا:


"تمہارے ہونٹ ایک یاقوتی دھاگے کی طرح پتلے اور دہن بے حد پیارا ہے- نقاب کی اوٹ میں تمہارے رخسار ایسے ہیں جیسے انار کو دو حصّوں میں تقسیم کیا گیا ہو-"



علم نباتات میں انار کو " پنیکم گرانٹم " کہتے ہیں جس کا مطلب ہے "بہت سےبیجوں والا سیب" – الله پاک نے انار کو اس قدر خوبصورتی سے بنایا ہے کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے- ایک انار میں قریبا ٨٤٠ دانے ہوتے ہیں اور شہد کے چھتے کی طرح اس میں خانے ہوتے ہیں ، اس میں یہ دانے اتنی نفاست سے جڑے ہوتے ہیں ایسی خوبصورتی سے کوئی مشین بھی نہیں جوڑ سکتی- انار کے دانوں کے بارے میں ایک کہاوت بھی بہت مشہور ہے کہ جب بھی انار کھائیں تو ہر اک دانے کو کھائیں کیونکہ اس میں ایک دانہ جنت کا بھی ہوتا ہے- انار کی ساخت دیکھیں تو اس کے اوپر چھوٹا سا تاج بنا ہوتا ہے اور یہ گمان ہوتا ہے کہ قدرت نے اسے شہنشایت دے کر پھلوں کا بادشاہ بنایا ہو-



الله نے ہر پھل کو لذت اور غزائیت سے مالامال کیا ہے، انار کے بھی لاتعداد خوائص ہیں- جتنے انار کے دانے ہوتے ہیں اتنی ہی بیماریوں کی دوا اس میں پوشیدہ ہے- انار کا ہر دانہ گوہر نایاب ہے اسی لئے کہتے ہیں انار کے ساتھ اس کا بیج بھی کھائیں کیونکہ بیج کھانے سے معدہ صاف ہوتا ہے- ایک انار میں تقریبا ٤٠ فیصد وٹامن سی ہوتا ہے اور وٹامن سی قوت مدافعت بڑھا کر بیماریاں روکتا ہے اور اس  کی  وافر مقدار ہونے سے  انار دافع جراثیم اور دافع امراض ہے – انار کا جوس پینے سے دل صحتمند ہوتا ہے کیونکہ انار ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے اور کولیسٹرول کو کم کرتا ہے-



سبز چائے انسانی صحت کے لئے بہت زیادہ مفید ہوتی ہے مگر انار کا رس موٹاپا کم کرنے کے لئے  سبز چائے سے بھی  زیادہ مفید ہوتا ہے یہ پیٹ کی چربی کم کرتا ہے - انار کا رس ماؤتھ واش کے جیسے کام کرتا ہے یہ دانتوں میں جمی میل کی تہہ کو ختم کر کے مسوڑھوں کو مضبوط تر بناتا ہے- اس میں یہ خوبی بھی  ہوتی ہے کہ یہ سورج سے نکلتی ہوئی زہریلی شعاؤں کو جلد کو مقصاں پھنچانے سے روکتا ہے-



انار میں فولاد، کیلشیم، فاسفورس، حیاتین ،فولک ایسڈ  اور انٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو انسان کے لئے بہت زیادہ مفید ہوتے ہیں ایسے انسان جنھیں بھوک نہ لگتی ہو ان کا لئے انار ایک ٹانک کی طرح کام کرتا ہے- انار کے دانے سرخ ہوتا ہیں اس لئے یہ خون میں موجود سرخ خلیوں کی افزائش بڑھاتا ہے-



بہت سی تحقیقات سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ انار دافع امراض ہونے کی وجہ بہت سی بیماروں کو روکتا ہے ان میں ایک بیماری کینسر بھی ہے- انار کے دانوں میں ایسے ذرات موجود ہوتے ہیں جو کینسر کے خلیوں کو روکنے میں معاون ہوتے ہیں- اس کے علاوہ انار کے دانوں میں یہ خاصیت بھی ہوتی ہے کہ یہ کارٹیلیج کو زیادہ نرم اور گلنے سے روکتا ہے-  انسان کو چائیے ہے کہ وہ الله کا شکر ادا کرے کہ کائنات میں موجود ہر شے اسے نفع پھنچانے کے لئے موجود ہے- اب انسان اس کا استعمال کرے اور خود کو فائدہ پہنچاے-  



 


  


 



About the author

Kiran-Rehman

M Kiran the defintion of simplicity and innocence ;p

Subscribe 0
160