بجلی بنی گرمی کی سہیلی اور اسکے نقصانات حصہ اول

Posted on at


 بجلی بنی گرمی کی سہیلی اور اسکے نقصانات 

آج میں آپ کو ایک ایسی دوستی کے بارے میں بتانے جا رہی ہوں جن کا دوستانہ بہت پرانا اور بہت پکا بھی ہے ویسے تو لوگوں میں دوستیاں بھی ہوتی آئی ہیں اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ وہ دوستیاں کمزور اور اکثر ٹوٹ بھی جایا کرتی ہیں مگر یہ دوستانہ نہ تو کمزور ہوا اور نہ ہی ٹوٹنے کا نام لے رہا ہے

یہ دوستانہ گرمی اور بجلی کا ہے جناب ویسے تو لوگ لوگوں کی لمبی دوستوں کے لئے دعا گو ہوتے ہیں مگر میری یہ دعا ہے کے یہ دوستانہ جلد از جلد اور اور تمام عمر کے لئے ٹوٹ جاۓ ویسے تو دوستی کے بارے میں ایسے الفاظ نہیں استعمال کرنے چاہئے مگر کیا کیا جا سکتا ہے مجبور ہوں یہ بولنے پر کیوں کے یہ دوستی بہت سے لوگوں کو بہت بھاری پڑ رہی ہے اور جس کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان بھی اٹھانا پڑ رہا ہے اور جو نقصان کے ساتھ ساتھ پریشانی کی بھی بہت بڑی وجہ بنی ہوئی ہے

گرمی تو بہت زیادہ جان لیوا ہوتی ہی ہے مگر ایسے میں اس سے بچنے کے لئے بجلی ہی ایک ایسی چیز ہے جس کی وجہ سے اس سے بہت حد تک بچا جا سکتا ہے مثلا اےسی پنکھے ایئر کولر اور بٹری سے چلنے والی لائٹس بیٹری سے چلنے والے پنکھے یو پی ایس اور بہت سی چیزیں وہ بھی صرف اس لئے کے جب بجلی نہ ہو تو ان چیزوں سے کام چلایا جاۓ اور گرمی سے بچا جاۓ مگر افسوس یہ سب بھی تو بجلی سے ہی چلتے اور چارج ہوتے ہیں مگر جب بجلی ہی نہ ھو تو بجلی کے بغیر ان سب چیزوں کا ہونا یا نہ ہونا میرے تو خیال سےبیکارہی ہے بہت سے گھر ایسے ہیں جہاں پانی کی موٹرز چلائی جاتیں ہیں پانی استعمال کرنے کے لئے

مگر جب بجلی ہی نہیں ھو گی تو پانی کیسے ملے گا اور گرمیوں میں تو پانی کی بہت سخت ضرورت پڑتی ہے نہ صرف پینے کے لئے بلکے نہانے دھونے اور گھر کے تمام کاموں مثلا کپڑے دھونے کھانا بنانے گھر صاف کرنا ہر کام پانی سے ہی ہوتا ہے ہماری زندگی کی ہر چیز تو بجلی سے جڑی ہوئی ہے گرمیوں میں گرمی سے بچنے کے لئے جوس بنانے کے لئے جوسر کا استعمال کرنا پڑتا ہے کھانا گرم کرنے کے لئے اوون کا استعمال کرنا پڑتا ہے ٹی وی دیکھنے کے بجلی کی ضرورت کمپیوٹر چلانے کے لئے بجلی کی ضرورت اے سی چلانے موبائل چارج کرنے پنکھے فریج چلانے کے لئے بجلی کی ضرورت ہماری زندگی کی تمام ضروریات کا دارو مدار اب بجلی پر ہی ہے مگر جب بجلی ہی نہ ہو تو انسان کیا کرے

 

میرا بلگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

میرے مزید بلاگز پڑھنے اور شیئر کرنے کیلیے میرے پیج پر وزٹ کیجئے گا 

http://www.filmannex.com/SidraKhan/blog_post 

 

رائیٹر سدرہ خان 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160