!...رمضان کے روزے ....گرمی ...اور لوڈشیڈنگ

Posted on at


!....رمضان کے روزے ....گرمی ...اور لوڈشیڈنگ 

 


جیسے کہ سب ہی جانتے ہیں کہ رمضان کا مبارک مہینہ چل رہا ہے لوگوں کو پورا سال اس پاک مہینے کا بہت انتظار رہتا ہے کیونکہ یہ بہت ہی رحمتوں اور برکتوں کا پاک مہینہ ہے جس میں ہم اپنے گناہوں کی مغفرت کی دعا مانگتے ہیں اپنے رب کے حضور اور اس مہینے جو الله پاک کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں ان کو سمیٹے ہیں اور یہ مہینہ ہماری بحثیش اور جہنم کی آگ سے نجات کا بھی بہت بڑا ذریعہ ہے اس مہینے میں ہم روزے رکھتے ہیں خدا کی عبادت کرتے ہیں تاکہ ہمارا رب ہم سے راضی ہو جاۓ اور ہمارے تمام کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کو معاف فرما کر ہماری دنیا اور آخرت دونوں کو سنوار دے با حیثیت مسلمان یہ ہماری بہت بڑی خوش قسمتی ہے کہ الله پاک نے ہم گناہ گاروں کو یہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ عطا فرمایا اور ہم پر توبہ کے تمام دروازے بھی کھول دیے جاتے ہیں تاکہ ہم اس پاک مہینے میں اپنی میلی ،کچیلی اور گناہوں میں ڈوبی ہوئی روحوں کوپا ک صاف کا سکیں 

 

 


اب رمضان کے روزے کبھی سردیوں میں آتے ہیں اور کبھی گرمیوں کے موسم میں سردیوں میں تو روزے پھر بھی کچھ آسانی سے گزر ہی جاتے ہیں کیونکہ سردی کے موسم میں پیاس بہت کم لگتی ہے اور بھوک کی نسبت پیاس ہی  انسان کو زیادہ نڈھال کرتی ہے بھوک پر تو جیسے تیسے کر کے کنٹرول کر ہی لیا جاتا ہے مگر پیاس پر کنٹرول کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے خیر یہ تو الله پاک کی مرضی ہے کہ وہ رمضان مبارک کے روزے ہمیں سردی کے موسم میں عطا فرماے یا پھر گرمی کے موسم میں اس بات پر ہمارا کوئی زور اور مرضی نہیں ہے اور ویسے بھی جن کو روزے رکھنے ہوتے ہیں وہ گرمی میں بھی رکھ لیتے ہیں اور جن کو نہیں رکھنے وہ سردی کے موسم میں بھی نہیں رکھتے ہیں یہ الله پاک کی رحمتیں اور نعمتیں بھی ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتی ہیں 

 

 

 


اب رمضان میں جہاں  لوگوں کے روزے ہوتے ہیں اور بہت سے لوگ روزے کی حالت میں بھی بہت سخت کام اور مزدوری کرتے ہیں اور جیسے ہی لوگ اپنے کاموں سے فارغ ہو کر اپنے گھروں کا روح کرتے ہیں تاکہ وہ پنکھوں کے نیچے بیٹھ کر کچھ آرام کر سکیں مگر ایک تو گرمی نے جہاں انسان کو بہت ہی پریشان اور بیمار کر رکھا ہے وہاں بجلی نے بھی جینا سخت حرام کر رکھا ہے ایک تو روزے کی وجہ سے انسان اتنی سخت گرمی میں نڈھال رہتا ہے اوپر سے بجلی بھی نہیں ہوتی ہے کہ وہ چند لمحے سکون سے گزار  سکے اسی وجہ سے بہت سے لوگ روزہ بھی نہیں رکھتے ہیں اور جو لوگ روزے رکھ رہے ہیں وہ گرمی اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے  سخت بیمار ہو رہے ہیں خواتین جو کہ سحری افطاری میں بہت زیادہ کام کرتی ہیں اور روزے کی حالت میں بھی ہوتی ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ان خواتین کو بھی بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لوگ اپنے گھروں میں نمازیں اور تراوی سخت گرمی اور بجلی کی نا موجودگی میں ادا کرتے ہیں کبھی سحری کے وقت بجلی نہیں ہوتی تو کبھی افطاری کے وقت بجلی نہیں ملتی ہے اور یہ سب مبارک مہینے میں ہو رہا ہے حیرت ہیں مجھے ایسے حکمرانوں پر جو صرف نام کے انسان ہیں مگر انسانیت سے ان لوگوں کا کچھ  لینا دینا نہیں  ہے  یہ لوگ تو انپے محلوں میں بہت سکون اور عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں کیا ان محلوں میں بجلی جاتی ہے کیا انکو ان تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے کم از کم اس مبارک مہینے  کا تو خیال کیا جا سکتا ہے مگر ان بے حس لوگوں کے کان پر جو تک نہیں رینگتی ہے مگر یہ لوگ ڈریں اس وقت سے جب یہ الله کے حضور روز ،محشر میں کھڑے ہونگیں تو پھر کیا جواب دیں گیں یہ لوگ وہاں پر جن کو ہمارا حکمران بنایا گیا تھا اس دنیا میں بس الله ہمارے ملک اور ہمارے حالوں پر رحم فرماے، امین

 

 

 

رائٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160