انگلیاں باتیں کرتی ہیں

Posted on at


انسان کی صحت کو بہتر بنانے اور انہیں ہمیشہ صحت مند رکھنے کے لیئے کوشش کرنے والے معالجین اداروں کے لیئے نہایت حوصلہ افزا ہیں۔ جب بچے کی پیدائش کے بعد زچہ خانوں میں ڈاکٹر نومولود کی انگلیوں کا فوراً معائنہ کریں گے اور اسکو مستقبل میں لا حق ہونے مہلک امراض مثلاً امراض قلب، زیابیطیس یا دوسرے عوارض کی نشاندہی کر کے بچے کے والدین کو اس تدارک کے لیئے حفاظتی اقدامات کا چارٹ بنا کر اس پر عمل کرنے کی ہدایت بھی دیا کریں۔ ہم میں سے اکثر لوگ اوائل عمر میں تو نہایت دبلے پتلے اور سمارٹ ہوتے ہیں۔

عموماً ۳۰ سال کی عمر کے بعد انکے موٹاپے میں اضافہ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ وہ سیب کی طرح جسم والے بن جاتے ہیں۔ اگر انگلیوں سے امراض کا پتہ چلانے کی یہ بات حتمی طور پر کامیاب قرار دے دی جاتی ہے تو ہم میں سے اکثر لوگ پیشگوئیوں کے ملنے پر مستقبل میں موٹاپے اور اس سے جنم لینے والے دیگر امراض سے بچ کر خود کو صحت مند اور اسمارٹ رکھنے کے لیئے ابتدائی عمر سے ہی ورزش اور متوازن غذا کا اصول اپنا کر عمر کے آخری حصے تک خود کو اسمارٹ رکھ سکیں گے۔

شہادت اور اسکے برابر والی انگلی کے پوروں کی لکیروں سے زیادہ عمر کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ان انگلیوں کی باریک باریک لکیروں میں جتنا زیادہ فرق کم ہو گا وہ شخص اتنی ہی زیادہ عمر پاۓ گا۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ امراض شکم مادر سے ہی انسان کا مقدر بنتے ہیں۔ شکم مادر میں بچے کی موجودگی کی پوزیشن اسکی آئیندہ زندگی پر اپنے بھر پور اثرات چھوڑتی ہے۔ انگلی کے پوروں کی لکیروں میں ہونے والے زیادہ تر فرق بتاتے ہیں۔ شراب اور سگریٹ نوشی سمیت مختلف اقسام کی منشیات کا استعمال حاملہ ماں اور اس کی شکم میں موجود بچے پر براہ راست مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

 



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160