!!آم ایک بھترین غذا اور کئی امراض کی دوا۔۔۔۔

Posted on at


یوں تو ہر پھل انسان کو صحت اور توانائی عطا کرتا ہے لیکن آم ان پھلوں میں نمایاں ہے جو خاص طور پر صحت اور طاقت میں اضافہ کرتے ہیں۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اسے دودھ اور بالائی کے ساتھ کھانے سے جسم میں توانائی پیدا ہوتی ہے، اس کی مٹھاس فرحت بخشتی ہے جبکہ دیگر اجزاء صحت میں اضافہ کرتے ہیں اور پھر غذائیت فراہم کرنے والا یہ پھل کئی امراض کا شافی علاج بھی ثابت ہوتا ہے۔ آم خون ہی پیدا نہیں بلکہ صاف بھی کرتا ہے اور معدے کے علاوہ آنتوں کو قوی کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے خشکی جاتی رہتی ہے، گردے اور مثانے کے افعال میں بہتری آتی ہے۔ نیز مردانگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ بھوک لگاتا اور رنگت بہتر کرتا ہے، پیشاب آور ہے اور دل کی تیز دھڑکن کو معمول پر رکھتا ہے۔


 


 جسم میں خون کی کمی کے باعث چہرہ زرد ہو تو میٹھے آم کھا کر اوپر سے دودھ کی کچی لسی پی لیں اور جب تک آموں کا موسم ہے یہ سلسلہ جاری رکھیں، اس سے جسم میں خون بنے گا اور وزن میں بھی اضافہ ہو گا۔ یعنی لاغری کی کیفیت دور ہو جائے گی۔ جن افراد کا ہاضمہ کمزور ہو تو ایک پیالی آم کے رس میں آدھا چائے کا چمچ سونٹھ کا پاؤڈر ملا کر کھائیں چند روز میں ہاضمہ بہتر ہو جائے گا۔ کمزوری دور کرنے کے لیے مینگو شیک کا استعمال بھی ایک عمدہ انتخاب ہو سکتا ہے جبکہ کچھ لوگ آم کا رس اور دودھ ملا کر گاڑھا شیک صبح ناشتے میں پراٹھوں سے بھی کھاتے ہیں جس سے جسم قوی ہوتا ہے اور توانائی بڑھتی ہے۔


 


کچے آم یعنی کیری سے اچار، چٹنی اور مربے تو تیار ہوتے ہیں لیکن یہ خالص حالت میں گرمی اور صفرہ کی تکالیف، متلی، قے اور پیاس دور کرنے میں معاون ہے۔ کیری کا شربت لو لگنے سے بچاتا ہے، اس میں ٹھوڑا سا گلاب یا کیوڑے کا عرق ملا لیں تو یہ مزید فائدہ مند ہو جاتا ہے جس سے خون صاف ہوتا ہے، بھوک کھل کر لگتی ہے، پیشاب کھل کر آتا ہے، مثانے سے پھتری کا اخراج بھی ممکن ہے جبکہ اس کے استعمال سے گھبراہٹ دور ہو جاتی ہے۔ گرم مٹی میں دبا کر یا توے پر کیری کو پکا کر اس کا شربت بنا کر استعمال کرنے سے لو کی شکایت پیدا نہیں ہوتی ہے۔ آم کا اچار اور چٹنی بناتے وقت اگر اس میں لہسن اور پودینہ بھی پیس کر شامل کر لیا جائے تو اس سے نظام انہظام اور قلب کے افعال کو بھی راحت ملتی ہے۔




About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160