خواتین کی شخصیت اور ملبوسات

Posted on at


قدرت نے اس دنیا کو تغیرات سے ہم آہنگ کیا ہے۔ جسطرح سال کے چار موسم ہمیں وقت کے بدلنے کا احساس دلاتے رہتے ہیں اسی طرح انسانی مزاج میں بھی تبدیلی کا خواہاں ہوتا ہے۔یکسانیت کسی کو بھی پسند نہیں ۔ دن کے بعد رات اور صبح کے بعد شام فطرت کے تغیر کا احساس دلاتے ہیں۔ انسانی زندگی مختلف رنگوں سے عبارت ہے۔ انسان اپنی ہر صبح و شام کو ایک نئے انداز سے سجانا چاہتا ہے۔ اور فیشن بھی زندگی کا ایک ہی رنگ ہے۔

ایک ایسا رنگ جو انسانی شخصیت کو نکھارنے اور سنوارنے کا کام کرتا ہے۔ انسان کی شخصیت ایک خودرو پودے کی طرح ہوتی ہے۔ جب تک اسے تراش خراش کر ہیرے کی شکل نہ دی جاۓ تب تک اسکی خوبصورتی ظاہر نہیں ہو پاتی۔ شخصیت کی دلکشی میں سب سے اہم کردار لباس ادا کرتا ہے۔ لباس انسان کی شخصیت کا عکاس ہوتا ہے۔ یہ اسکی ظاہری خوبصورتی کو اجاگر کرنے کا ایک خوبصورت زریعہ ہے۔ انسان کی شخصیت خواہ کیسی و اگر اسنےسلیقے کے ساتھ خوبصورت اور دیدہ زیب لباس پہنا ہوا ہے تو وہ ہزاروں میں نمایاں نظر آۓ گا۔

انسان کے لیئے سب سے اہم بات اس کی پہچان ہے۔ اپنے بارے میں درست ادراک پانے کے لیئے ہم مختلف شعبہ ہاۓ زندگی کا انتخاب کرتے ہیں۔ کہیں رنگوں سے باتیں کیں تو کہیں قلم کے ذریعے لفظوں کے موتی پروۓ، کہیں چہروں کو حسین سے حسین تر بنانے کی جستجو کی، تو کہیں جسم کو پر کشش بنانے کے لیئے لباس کی تراش خراش کو اولین ترجیح دی۔ انسان خود کو بہت پسند کرتا ہے۔ ذہن میں پہلے تخیل جنم لیتا ہے۔ اور پھر خیال حقیقت میں ڈھل کر صورت اختیار کر لیتا ہے۔ جہاں بات ہو لباس کی وہاں رنگ اور دیدہ زیب ڈیزائن ملکر ایک زبردست شاہکار ترتیب دیتے ہیں۔ پھر اس لباس کو پہننے والا جسم بھی ایک نئے قالب میں ڈھل جاتا ہے



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160