سٹیپر موٹر

Posted on at


سٹیپر موٹر



ایک سٹیپرموٹرایک سنکرونس موٹر کی ایک قسم ہوتی ہے جو موٹر میں لگے ایک کنٹرول سسٹم سےکنٹرول ہوتی ہے۔ اس موٹر کو بہت سے کنٹرول سسٹم اور شافٹ کو روٹیٹ کروانے کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے



اس موٹر کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کی شافٹ کو ہم اپنی مرضی سے کسی بھی پوسیشن پر لے جاسکتے ہیں اور اس کو کہیں پر بھی گھومایا سکتے ہیں اس کے کنٹرول سسٹم پر نمروں کے پلز دے کر سپید کنٹرول کی جاتی ہے



سٹیپرموٹرکی بھی مزید دو قسمیں ہیں ایک پرمانینٹ میگنیٹ اور دوسری ریلیکٹنس موٹر۔ پرمانینٹ میگنیٹ موٹر میں پرمانینٹ میگنیٹ روٹر کو استعمال کیا جاتا ہے ریلیکٹنس ٹائپ سٹیپر موٹر میں فیرو میگنیٹیک روٹر استعمال ہوتا ہے۔



 اس میں پرمانینٹ میگنیٹ نییں ہوتا۔ پرمنینٹ میگنیٹ سٹیپرموٹر زیادہ ٹارق پیدا کرتا ہے بانسبت رہیلیکٹنس موٹر کے۔ پرمانینٹ میگنیٹسٹیپر موٹرمیں  ٹارق پرمانینٹ روٹر میگینیٹ فیلڈ اور ریلیکٹنس ایفیکٹ دونوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔



ریلیکٹنس ٹائپ سٹیپرموٹرمیں فور فیز سٹیٹروائنڈنگ استعمال کی جاتی ہے۔ اکثر ریلیکٹنس ٹائپ سٹیپرموٹرمیں تھری فیز وائنڈنگ بھی استعمال کی ہوتی ہے۔



سٹیپرموٹر کو کنٹرول اور پوزیشن سسٹم میں بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے کیوں کہ کمپیوٹر خود ہی ان کی سپیڈ اور ان کی پوزیشن کو کنٹرول کرتے ہیں بغیر فیڈبیک کے۔




About the author

160