صحت مند خوراک کا استعمال

Posted on at


ایک طرف ہم پیدل چلنے اور جسمانی مشقت سے کتراتے ہیں اور دوسری جانب خوراک میں غیر معتدل رویہ ایک بہت بڑے مسئلے کی شکل میں سامنے آ رہا ہے۔ ہم روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہونا بھی چاہتے ہیں جن میں گھی، گوشت اور انڈوں کا استعمال کثرت سے کیا جاتا ہے اورساتھ ہی مغربی کھانے جن میں تیل، مکھن، پنیر اور دیگر اشیاء کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جب آپ شہروں میں آئے دن کھلنے والے نت نئے ریستورانوں کا جائزہ لیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مرغن اور زیادہ کھانا ہماری تہذیب کا حصہ بن چکا ہے جس کا اندازہ آپ بڑے اسپتالوں کے انتہائی نگہداشت میں آنے والے دل کے اور فالج کے مریضوں سے بخوبی ہو سکتا ہے، دل کے دورے کی ایک بڑی وجہ خون میں چکنائی کی زیادہ مقدار ہے۔


 


خوراک میں اعتدال ہمیں بیشتر غیر معتدی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ ہمارا مذہب بھی ہمیں کھانے پینے میں میانہ روی اختیار کرنے کا درس دیتا ہے ایسی خوراک کا انتخاب کریں جس میں چکنائی کا استعمال کم سے کم ہو بالخصوص ایسی چکنائی جو کمرے کے درے حرارت پر بھی ٹھوس شکل میں مثلاً اصلی گھی، پنیر، مکھن جبکہ ساتھ ہی ساتھ سرخ گوشت (چھوٹا، بڑا) گردوں، کپوروں اور مغز کا استعمال کم سے کم کریں، مرغی بھی اعتدال سے کھائیں اور پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کثرت سے کریں، مچھلی کا گوشت صحت کے لیے محفوظ ہے۔ یاد رکھیں۔۔۔۔ ماہرین نے متوازن خوراک کو صحت کا ضامن قرار دیا ہے، متوازن غذا سے مراد ایسی غذا ہے جس میں تمام وہ عناصر مناسب مقدار میں موجود ہوں جو جسم کی اچھی صحت کے لیے ضروری ہیں ان غذائی عناصر میں چکنائی، پروٹین، نشاستہ، وٹامن، معدنیات اور فائبر شامل ہیں۔


 


سائنس دانوں کا خیال ہے کہ غذائیت کے اعتبار سے کمزور مصنوعی، رنگوں اور ذائقوں والی غذاؤں کا استعمال کینسر کے اسباب میں سے ایک اہم سبب ہے اس کے علاوہ کینسر بڑھنے میں ایک ضروری کردار ریشے والی غذاؤں کا عدم استعمال بھی ہے۔ ڈبل روٹی، نان بغیر چوکر کے آٹے اور ایسی غذاؤں کا استعمال جو جسم سے فاضل مادے خارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔


 


مانع تکسید غذائیں مثلاً سبزیوں میں وٹامن اے اور سی والی غذاؤں میں کاجر اور مالٹے شامل ہیں۔ ان غذاؤں کے استعمال سے نہ صرف امراض قلب سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے بلکہ کئی اقسام کے کینسر لاحق ہونے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں تاہم یاد رہے کہ تمباکو پر مشتمل مصنوعات کا استعمال ان غذاؤں کے فائدے کو نصف کر دیتا ہے۔ لہسن کا استعمال کولیسٹرول اور بلڈپریشر کو اعتدال میں رکھنے کے علاوہ امراض قلب کے خطرات کو کم کرتا ہے۔




About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160