سوشل نیٹورک اگریگیشن

Posted on at


سوشل نیٹورک اگریگیشن



 یہ انٹرنیٹ کا دور ہے اور آج کے اس دور میں  سوشل میڈیا لوگوں خاص طور پر نوجوان نسل کے لئے عزیزوں اور دوستوں کے ساتھ رابطے کا ایک اہم ذریعہ ہے-سوشل میڈیا کے یوزرز کی بھاری اکثریت عام طور پر کسی ایک ہی سائٹ پر متحرک ہوتے ہیں اور  زیادہ تر  ان کی سوشل میڈیا ورکنگ کسی ایک سائٹ سے ہی وابستہ ہوتی ہے- مثال کے طور پر جن لڑکیوں اور لڑکوں کو ٹویٹر کی لت لگ گئی ہو وہ فیس بک اور باقی سماجی ویب سائٹس کا رخ کم ہی کرتے ہیں اور اسی طرح جن کے سروں پر فیس بک کا جنون سمایا ہو وہ لوگ کم ہی ٹویٹر اکاؤنٹ پر آن لائن ہوے نظر آتے ہیں –



 اس بات میں سو فیصد سچائی ہے کہ ہر سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ  اپنی ایک الگ اہمیت رکھتا ہے یہ اب نہ صرف دل بستگی، تفریح، روابط بڑھانے اور فرصت کے لمحات میں بیزاری مٹانے کا ذریعہ نہیں ہیں بلکہ یہ تمام ہماری پیشہ ورانہ زندگی میں بھی کارآمد ثابت ہوتے ہیں-  یہ ویب سائٹس صرف ہمیں رابطوں کے سلسلے سے ہی نہیں جوڑتے بلکہ ان تمام ویب سائٹس کی وجہ سے ہم  اپنی مختلف صلاحیتیں اور مہارتیں سب کے سامنے لا سکتے ہیں- ان سوشل ویب سائٹس کے ذریعے ہم اپنی صلاحیت،ذہانت، فن اور کسی بھی مہارت کو پوری دنیا میں متعارف کرا سکتے  ہیں اور ان کا اظہار بھرپور طریقے سے کر سکتے ہیں-



سوشل میڈیا کے وہ  یوزرز جو سماجی ویب سائٹس کے ذریعے اپنی کسی صلاحیت یا پھر مہارت کا اظہار کرنا چاھتے ہیں ان لوگوں کے لئے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ ان کا پاس اتنا ٹائم نہیں ہوتا کہ وہ کم ٹائم کے سبب کئی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر متحرک نہیں ہو سکتے اگر کوئی صارف ٹویٹر پر متحرک ہے تو اس کا فیس بک اکاؤنٹ خاموش ہی رہتا ہے اور اسی طرح اگر اس صارف کی توجہ کا انسٹا گرام فلکر یا لنکڈان ہے جس کے ذریعے وہ اپنی صلاحیتوں کو دنیا کا سامنے لاتا ہے تو وہ یوٹیوب پر اپنی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ پاتا-



بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہوںگے ہم اپنی تمام کاوشیں ایک ساتھ کئی طرح کے سماجی ویب سائٹس پر ایک ہی ذریعہ استعمال کر کے سامنے لاسکتے ہیں اس کے علاوہ اس کے ذریعے ہم اپنے مطلب کی شئیرنگ اور پوسٹ کو دیکھ کر ان سے استفادہ بھی کر سکتے ہیں اور مختلف سوشل ویب سائٹس سے ایک ساتھ مستفید ہونے کا یہ ذریعہ یا عمل سوشل میڈیا کی دنیا میں "سوشل نیٹورک اگریگیشن " کہلاتا ہے- در حقیقت سوشل نیٹورک اگریگیشن ایک ایسا عمل ہے جس کی وساطت سے کسی ایک صارف کا یکساں نوعیت کا حمل مواد اکھٹا کر کے یا کونٹینٹ ایک ہی پلیٹ فارم پر لایا جاتا ہے- اور سوشل میڈیا کی اصطلاح میں ایسے صارف کو " سوشل نیٹورک اگریگیٹر " کہا جاتا ہے جو ساری متعلقہ معلومات ایک ہی جگہ پر جمع کر دیتا ہے- اس کے علاوہ سوشل نیٹورک اگریگیٹر تمام ورکنگ سائٹس پر بناے جانے والے پروفائلز کو ایک ہی پروفائل بنانے میں صارف کی مدد کرتا ہے-



سوشل نیٹ ورک اگریگیٹر صارفین کو یہ مواقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ ٹویٹر، ڈگ، ڈیلیشیس، سٹمبلاوپن اور یوٹیوب پر ہونے والی سر گرمیوں کو باقی مقبول اور اہم سماجی ویب سائٹس پر ایک وقت میں ایک ساتھ شئیر کر سکیں-  اس طرح صارف اپنے مواد کو ایک سے زیادہ سوشل ویب سائٹس پر لانے کے لئے ایک سائٹ سے دوسری سائٹ پر لیکر جانے کی جھنجھٹ سے بچ جاتا ہے اور اس کے وقت کی بھی بچت ہوتی ہے-  




About the author

Kiran-Rehman

M Kiran the defintion of simplicity and innocence ;p

Subscribe 0
160