الیکٹرون اور ہولز کرنٹ

Posted on at


الیکٹرون اور ہولز کرنٹ


جب کسی انٹرنسک سلیکوں کے ٹکرے پر ہم ولٹیج دیتے ہیں تو کنڈکشن بینڈ میں الیکٹرون ازاد ہو جاتے ہیں اور اسانی سے ایک کرسٹل ڈھانچے میں حرکت کرنا شروع کر دیتے ہیں۔



اور بیٹری کے مثبت ٹرمیںل کی طرف کیچھنے لگ جاتے ہیں اور ان کی وجہ سے سیمی کنڈکٹر میں سے کرنٹ گزرنا شروع ہو جاتا ہے جسے ہم الیکٹرون کرنٹ بولتے ہیں۔



ایٹم میں ایک اور قسم کا کرنٹ بھی ہوتا ہے جو ویلنس بینڈ میں ہوتا ہے جو الیکٹرونز کے ہولز کی وجہ سے پیدا ہو تا ہے۔ جب الیکٹرونز ویلنس بیںڈ سے کنڈکشن بینڈ کی طرف حرکت کر رہے ہوتے ہیں



تو کچھ الیکٹرون اپنی جگہ نہیں چھورتے اور اپنے ایٹم سے مضبوطی سے جڑے ہوتے ہیں بلکہ یہ اپنی جگہ تبدیل کر لیتے ہیں ان ہولز کی جگہ پر آجاتے ہیں جن کو الیکٹرون چھورہ کر گئے ہوتے ہیں۔



اور اس کی وجہ سے تھورا سا انرجی لیول تبدیل ہوجاتا ہے اور ہولز ایک جگہ سے دوسری جگہ پر ایک کرسٹل ڈھانچھ کے اندرحرکت کرنا شروع کر دیتے ہیں اور ان ہولز کی وجہ سے بھی کرنٹ گزرنا شروع ہو جاتا ہے جسے ہم ہولز کرنٹ کہتے ہیں۔




About the author

160