پاؤں کی حفاظت

Posted on at


پاؤں ھمارے جسم کا وہ حصہ ہیں جنہیں زیادہ تر لوگ نظرانداز کر دیتے ہیں حالانکہ پاؤں ھمارے پورے جسم کا وزن برداشت کرتے ہیں اور ھمارا چلنا پھرنا پاؤں کی بدولت ھی ممکن ھے۔ لیکن لوگ پھر بھی منہ اور ہاتھوں کی خوبصورتی کے لئے سر توڑ کوششیں کرتے ہیں اور پاؤں کو بالکل فراموش کر دیتے ہیں۔ ھم تقریباً ایک دن میں تین ھزار سے لے کر دس ھزار تک قدم اٹھاتے ہیں تو پوری زندگی میں ھم کتنا چلتے پھرتے ھوں گے اس کا اندازہ خود کر لیں۔

تھکے ھوئے اور مشقت زدہ پاؤں، جسم دماغ اور روح پر اثر کرتے ہیں اس لئے پاؤں کا غسل یعنی فٹ باتھ ایک بہترین چیز ھے۔

پاؤں کی خوبصورتی اور تھکاوٹ ختم کرنے کے لئے چند اھم ٹپس درج ذیل ہیں۔

مسلسل چہل قدمی یا لمبے سفر کے بعد یا پھر پاؤں مسلسل پاؤں لٹکا کر بیٹھنے سے پاؤں میں سوزش ھو جاتی ھے سوزش ختم کرنے کے لئے نیم گرم پانی میں نمک ملا کر پاؤں تیس منٹ تک اس میں ڈبوئے رکھیں۔ تھکاوٹ دور ھونے کے ساتھ ساتھ سوزش بھی ختم ھو جائے گی۔

اگر پیروں میں پسینہ آتا ھو تو پانی میں بورک ایسڈ یا پھٹکڑی ملا کر اس میں پاؤں ڈبو دیں دس منٹ بعد پاؤں نکال کر خشک کریں اور ٹالکم پاؤڈر چھڑک لیں۔

اگر سردرد ھوتو گرم پانی میں ادرک کا رس یا لیموں شامل کر کے اس میں پاؤں ڈپ کریں۔ سر درد کو آرام آجائے گا۔

چائے کی پتی پانی میں ملا کر اس کا سارا اثر نکال لیں اور اس میں چند تلسی کے پتے ملا کر پانی گرم کر لیں پھر پندرہ منٹ کے لئے پاؤں کی جلن اور تپش کو سکون ملے گا۔

کیسڑ آئل اور لیموں کا عرق ھموزن لیکر پنجوں اور ایڑیوں پر اس کی مالش کریں اس سے پاؤں کی سخت کھال نرم ھو جاتی ھے۔اور پھر اسے میٹھا سوڈا ملے گرم پانی سے دھو لیں۔

پاؤں کی تمام تکالیف سے بچاؤ کے لئے پیروں کا باقاعدگی سے مساج اور ورزش بہت ضروری ھے۔

ایڑیوں کی سخت کھال اتارنے کے لئے ایک چمچ دھی میں سرکہ ملا کر مساج کرین اور تھوڑی دیر بعد صابن اور جھانواں پتھر سے رگڑ کر صاف کر لیں۔

پاؤں کو ورزش کی سخت ضرورت ھوتی ھے کیونکہ ورزش سے ھی پاؤں میں دوران خون ٹھیک طرح گردش کرتا ھے۔

پاؤں کی یہ اھم ٹپس آزما کر آپ اپنے آپ کو صحت مند رکھ سکتے ہیں اور اس طرح پاؤں صاف ستھرے اور خوبصورت بھی رہیں گے۔

%MCEPASTEBIN%



About the author

160