پی ٹائپ سیمی کنڈکٹر

Posted on at


پی ٹائپ سیمی کنڈکٹر


اگر سلیکون میں ہولز کی تعداد کو بڑھا دیاجائے ٹراویلینٹ ایمپیوریٹی کو ملا کو تو ایسے سیمی کنڈکٹرکو پی ٹائپ سیمی کنڈکٹر کہتے ہیں مثال کے طور پر تین ویلنس الیکٹرون والے ایٹم  بورن ،انڈییم اور جیلیم ہیں۔



 جب تین الیکٹرون والے یعنی ٹرائی ویلینٹ کو چار ویلینس الیکٹونز والے چار ایٹموں سے ملایا جاتا ہے تو ایک کوویلینٹ بانڈ بن جاتا ہے۔ کیوں کہ یہاں ٹرائی ویلینٹ کے چار الیکٹرونز کی ضرورت ہوتی ہے۔



 اور اس کے تین الیکٹرونز ہوتے ہیں تو بانڈ بنتے وقت ایک الیکٹرون کی جگہ خالی رہ جاتی ہے جسے ہم ہولز کہتے ہیں اور کیوں کہ ٹرائی ویلینٹ ایک الیکٹرون لیتا ہے تو اسے ایسپٹر ایٹم کہتے ہیں چار الیکٹرونز والے ایٹم کے ساتھ ٹرائی ویلینٹ ایٹم کی ایمپیریٹی کو ملا کر ہولز کی تعداد کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔



 میجوریٹی کیریرز اور مینورییٹی کیریرز


کیوں کہ پی ٹائپ میں زیادہ کرنٹ ہولز کی وجہ سے چلتاہے پی ٹائپ سیمی کنڈکٹر مٹریلز میں ہولز میجوریٹی کیریرز ہوتے ہیں یہاں پر کچھ کنڈکشن الیکٹرونز بھی بن جاتے ہیں۔



 جب ہولز بن رہے ہوتے ہیں کنڈکشن بینڈ الیکٹرونز ٹرائی ویلینٹ ایمپیریٹی ملانے سے نہیں بنتے اور ان کنڈکشن الیکٹرونزکو مینورییٹی کیریرزکہتے ہیں یہ مینیورییٹی کیریرز پی ٹائپ سیمی کنڈکٹر میں بہت کم تعداد میں ہوتے ہیں۔


 


 


 



About the author

160