میری پیاری بھتیجی ( چاچو کی جان

Posted on at


ویسے تو سب ہی بچے سب کو ہی عزیز ہوتے ہیں اپنے والدین کے لئے وہ سب سے عزیز ہوتے ہیں . لیکن انسان کو کچھ بچوں میں سے کسی بھی ایک کے ساتھ ایسا لگاؤ ہو جاتا ہے جو کے دوسروں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے . اسی طرح مجھے بھی اپنی بھتجی کے ساتھ ایسا ہی لگاؤ ہو گیا ہے جو باقی بچوں کے ساتھ نہیں ہے ایسا نہیں ہے کے میں دوسرے بچوں سے پیار نہیں کرتا بچے مجھے ویسے ہی بہت پیارے لگتے میں میں کسی بھی بچے کے ساتھ کچھ ہی وقت میں دوستی کر لیتا ہوں کیوں کے بچے ہمیشہ ہی سے پیار مانگتے ہیں .



میں اپنی جس بھتیجی کا ذکر کر رہا ہوں اس کا نام میرب ہے . وہ ابھی دو سال کی ہوئی ہے ہماری فیمل یمیں  جب سے وہ ہے سب کی آنکھوں کا تارا ہے سب ہی اس سے بہت پیار کرتے ہیں.


لیکن سب کے ساتھ اس کا میرے ساتھ بہت پیار ہے کیوں کے اس نے سب سے پہلے میرا نام لینا سکھا یہ بھی ایک قسم کی اعزاز کی بات ہی ہے میرے لئے تو کم سے کم . میں جب جب بھی گھر جاتا ہوں اس کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہوتی بس جب تک میں گھر میں ہوں اس کے لئے اس کے کھلونے جیسا ہوں جس کو جو مرضی کہتے رہو جو مرضی کرواتے رہو .



لیکن جب میں گھر سے آ جاتا ہوں کیوں کے مجھے پڑھائی کے سلسلے میں شہر اور اپنے گھر سے دور رہنا پڑتا ہے تو وہ بہت اداس ہو جاتی ہے . پھر روز ہی مجھے فون کرنا ہوتا ہے کوئی اگر اسے ڈانٹ دے مار دے تو بس اس نے جب تک رو کٹ مجھے نہیں بتا دینا ہوتا تب تک آرام سے نہیں بیٹھنا ہوتا . میں بھو اسے بہت بہت مس کرتا ہوں بس دل کرتا ہے جلدی سے کسی بھی طرح واپس اس کے پاس پہنچ جاؤں .


میری دوا ہے اپنے رب سے کہ ہم میں ایسے ہی ہمیشہ پیار رہے سب بچوں کو الله پاک صحت دیں انھیں کامیابی دیں دنیا کے ہر مقام پے اور میری جان میری بھتیجی میرب کو بھی ہمیشہ میرے ساتھ رکھے . اس کی قسمت اچھی کریں اسے علم کے خزانے سے نوازیں . ( آمین


 



About the author

usman-ali

My self usman ali and interested in politics and every kind of talk shows also search about famous peoples and now i am doing BS honor in electrical.

Subscribe 0
160