(فضائی میزبان (ایئرہوسٹس) خاتون سے ایک فرضی انٹرویو .... اخبارات و جرائد کی روشنی میں

Posted on at


 


*آپ کا تعارف


...میں ایک بہادر اور شوقین مزاج لڑکی ہوں میرا تعلق درمیانے طبقہ کے ایک نہایت شریف خاندان سے ہے. ہم چھ بہن بھائی ہیں جن میں میں سب سے بڑی ہوں. مجھ اس بات پر فخر ہے کہ اتنی کم عمری میں ھی والدین کا سہارا بن چکی ہوں. مجھ بچپن ھی سے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی جستجو رہی. اور آج میرا وہ خواب پورا ہو گیا ہے. الله نے مجھ اس کیریئر میں بری عزت دی ہے اور میں بہت خوش ہوں اور پر اعتماد بھی.


** حیرت ہے کیریئر تو آپ نے ایسا چنا ہے کہ جس کو شریف لوگ عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھتے اور دوسری طرف آپ خوش اور پر اعتماد نظر آتیں ہیں. اس کی کیا وجہ ہے؟


... جن شریف لوگوں کی آپ بات کر رہی ہیں میری نظر میں ان کی بات کی کوئی حثیت نہیں یا یہ سب تنگ نظر ہوتے ہیں ان کے خیال میں عورت کچھ نہیں کر سکتی ان کا کام ہے ہماری کامیابی کے راستوں میں دیواریں کھڑی کرنا اور بس! آپ خود ھی دیکھیں کیسے یہ لوگ ہر کامیاب عورت پر تنقید شروع کر دیتے ہیں، کوئی لڑکی سیلز گرل کی جاب کرے، نرس بنے، کھیل کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرے یہ سب مولوی اس کے پیچھے پڑ جاتے ہیں. نہ جانے کیوں جلتے ہیں یہ ہماری آزادی سے.


** محترمہ یہ آپ کی آزادی سے جلتے نہیں بلکہ آپ کی آزادی کو تحفظ فراہم کرنا چاھتے ہیں. جو عزت آپ کو اسلام نے عطا کی ہے آپ کو اسکا احساس دلانا چاہتے ہیں.



... آپ کیوں مسلسل اس کی حمایت کر رہی ہیں انٹرویو کرنا ہے تو اس پر دھیان دیں میرے پاس زیادہ وقت نہیں ہے ابھی میری فلائٹ کا وقت ہونے والا ہے پہلے ھی ہر وقت گھر والوں اور رشتہ داروں سے اس قسم کی بیکار باتیں سننے کو ملتی ہیں.


** یعنی آپ کے گھر والے بھی آپ کی اس نوکری کو پسند نہیں کرتے ؟ حیرت ہے ابھی تو آپ نے بتایا کہ آپ اپنے والدین کا سہارا بن رہی ہیں. یہ کیسا سہارا ہے جس سے وہ خود بھی مطمئین نہیں ہیں؟


... میرے ذاتی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے آپ کو.  بتایا نہ میری فلائٹ کا وقت ہونے والا ہے. جو بھی پوچھنا ہے جلدی پوچھو..


** اپنے کیریئر میں کسی یادگار واقعہ کے بارے میں بتانا مناسب سمجھتی ہیں؟


...آج سے کچھ سال پہلے کی بات ہے میں فلیٹ میں کھانا سرو کر رہی تھی کہ ایک سخص بار بار کسی نہ کسی چیز کا مطالبہ کر رہا تھا، کبھی کولڈ ڈرنک، کبھی پانی وغیرہ مجھ اس بات پر شدید غصہ آنے لگا. وہ بار بار بلا ضرورت مجھ تضحیک آمیز لہجہ میں مخاطب کرتا رہا. میں اس کے قریب سے کھانے والی ٹرالی لے کر گزری تو اس نے پاؤں باہر نکال کرراستہ روکنے کی کوشش کی. ایسا اس نے کئی مرتبہ کیا میں کئی بار گرتے گرتے بچی. غصہ تو بہت شدید آیا لیکن کیا کرتی اگر کچھ بولتی تو اصول کی خلاف ورزی ہو جاتی، اور کسٹمر کی شکایت ہماری ایئر لائن بلکل برداشت نہیں کرتی. اگر کچھ کہتی تو جاب سے نکلے جانے کا بھی خطرہ تھا. کیونکہ ہمیں تو ہر حال میں مسافروں کے ساتھ مسکرا کر بات کرنے کی تربیت دی جاتی ہے.  


** تو آپ نے کسی بھی ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا؟


... کیا تھا. بس کیا کرتی میں وہاں سب کے سامنے رونے لگی اور میرے کولیگز مجھ تسلی دینے لگے.


** اناللہ واناالیہ راجعون  اس کے باوجود بھی آپ کا یہی خیال ہے کہ آپ کے کررر نے آپ کو عزت دی ہے؟ اتنے مجمع کے سامنے آپ اپنی جاب کے ہاتھوں مجبور ہو کر اپنی عزت کا دفع نہیں کر سکیں یہ کیسی عزت ہے؟


... دیکھیں میں اپنی جاب سے بہت خوش ہوں اس لئے آپ کو کوئی حق حاصل نہیں اس پیشے پر تنقید کرنے کا.


** کیا اپنی انسلٹ کروا کر آپ خوشی محسوس کرتی ہیں؟ الله رب العزت نے تو آپ کو زمین پر گھر عنایت فرمایا تھا. عزت کی چار دیواری عطا کی تھی اور سب سے بڑھ کر سب سے عمدہ لائحہ عمل یعنی کہ دین اسلام عطا کیا تھا جو کہ عورتوں کو ان کے حقوق فراہم کرنے والا واحد مذھب ہے، تحفظ کی ان دیواروں کو توڑ کر جب آپ زمین کی  بجاۓ آسمان  پر روزی کمانے گئیں تو اللہ رب العزت نے یہ بات آپ پر واضح کر ڈی کہ اسلامی اصول و ضوابط اور پردہ سے دور رہ کر عزت کبھی نہیں مل سکتی.


... او مائی گاڈ! آپ انٹرویو لینے آئی ہیں یا درس دینے کے لئے آئی ہیں؟ اگر مجھ پہلے اس بات کا علم ہوتا تو میں کبھی انٹرویو نہ دیتی تم دقیانوسی لوگوں سے ہماری آزادی برداشت نہیں ہوتی. اب کیا ایئر ہوسٹس برقع پہن کر سرو کرتی ہوئی  اچھی لگے گی؟


 ** میں نے ایسا کب کہا؟ میں نے تو یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ آخر کوئی مسلمان عورت یہ پیشہ غلام نما آزادی والا پیشہ اختیار کرے ھی کیوں؟ کیا آپ کو خود محسوس نہیں ہوتا کہ جو خواتین گھر میں اپنے خاندان اور بچوں کے ساتھ رہتی ہیں اور پردہ کرتی ہیں وہ آپ جیسی خواتین سے زیادہ پراعتماد اور مطمئین نظر آتی ہیں.


...ہان یہ بات ہے تو سو فیصد  درست لیکن آج کل کے دور میں اگر ہم بھی گھر بیٹھ جایئں تو کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گی. اور لوگ ہمیں دقیانوس کہیں گے.


** نہیں میری بہن! اگر آپ الله کی رضا کے لئے اسلام کے بتاۓ ہوۓ قوانین پر عمل کریں گی تو کبھی ایسی باتیں آپ پر اثر نہیں کریں گی. اب آپ ایئر ہوسٹس لباس کو ہی لے لیں کس قدر غیر اسلامی ہے. اس قسم کا لباس غیر محرموں کے سامنے زیب تن کرنا خود الله کے غضب کو دعوت دینے کے برابر ہے. اگر آپ اس سے چھٹکارا حاصل کرتی ہیں تو اس میں لوگوں کی باتوں کی کیا پروا؟



اچھا یہ بتائیں جہاز کے دیگر عملے کے دیگر افراد کا آپ کے ساتھ برتاؤ کیسا ہوتا ہے؟


...کولیگز میں تو آپس میں بغض اور حسد برقرار رہتا ہے ایک دوسرے سے دشمنی رہتی ہے یہاں تک کے نوبت اکثر لڑائی تک بھی پہنچ جاتی ہے. اس کے علاوہ ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنایعنی کے دوسروں کو نیچا دکھانے کی کوشش کرنا. البتہ سینئر عملہ یعنی کے پائلٹ وغیرہ کا برتاؤ مختلف نوعیت کا ہوتا ہے. ایلٹ کبھی کبھار کافی عزت سے پیش آتے ہیں لیکن کچھ احمق ایسے بھی ہوتے ہا جو نازیبا گفتگو سے گریز نہیں کرتے. اور عزت سے پیش آنا تو دور کی بات بلکہ انتہائی غیر مہذب اور اخلاق سے گری ہوئی باتیں بھی کہہ جاتے ہیں. لیکن مجھ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ میں انتہائی بہادر لڑکی ہوں اور کیریئر کی خاطر یہ سب برداشت کر سکتی ہوں.


** آپ اس کی بہادری سمجھیں یا ڈھٹائی؟ مجھ یہ تو بتائیں کہ اسلام سفر کے لئے ایک محرم فرد کی موجودگی کو فرض قرار دیتا ہے لیکن آپ تو دوسرے ممالک میں بھی محرم کے بغیر اور بار بار سفر کر لیتی ہیں کیا آپ کے نزدیک اس حکم کی کوئی اہمیت نہیں ہے؟


.... دکھو بہت ہو گئی! میں کب سے تمھاری یہ تقریر سن رہی ہوں. اگر تمہیں میرے نظریات سے اختلاف ہے تو کرو. یہ میرے لئے ھی نقصان دہ ہیں ناں تمہیں اس سے کیا لینا دینا. یہ اسلام جا کر کسی اور کو سناؤ میں اپنی جاب سے بہت خوش ہوں اور مطمئن بھی.


اف! میری فلائٹ کا وقت ہو گیا ہے ! اب کیا ہو گا سر سب کے سامنے میری بے عزتی کر دیں گے. یہ تو بہت برا ہوا.آخر سب لوگ کیوں میری خوشیوں کے دشمن ہیں؟ کوئی میری عزت  نہیں کرتا کسی کو میرا خیال نہیں. کیسی زندگی ہے یہ؟ ایسی زندگی سے تو مر جانا بہتر ہے. کاش میں یہ جاب کبھی نہ کرتی!



** اوہ ہو آپ تو ایک "بہادر لڑکی" ہیں پھر اتنی جلدی کیوں گھبرا گئیں؟.. اچھا بتائیں کہ کیا اس پیشے کی کوئی مخصوص شریر بھی ہیں؟


...(اپنی پریشان کن حالت پر کنٹرول کرتے ہوۓ) جی ہاں ! وہ ہے خوبصورتی.


** آپ اس پیشے میں نئی آنے والی لڑکیوں کو اس پیشے کے متعلق کیا مشورہ دیں گی؟


... یہ کہ وہ اپنی ظاہری خوبصورتی اور ظاہری مسکراہٹ پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں جو اس پیشے کی واحد ڈیمانڈ ہے.


** آپ نے آخر اس پیشے کا ھی انتخاب کیوں کیا؟


...ظاہر ہے " سراہے جانا" ہر عورت کی خواہش ہے جو اس پیشے میں با احسن پوری ہوتی ہے


** نعوز باللہ! یہ کیسی خواہش ہے جو آپ کو بھوکے بھیڑیوں کے آگے ڈال دیتی ہے. یہ تو بقول شاعر وہی بات ہوئی ناں


   حسن  بیگانہ  احساس  جمال  اچھا  ہے 


غنچے کھلتے ہیں تو بک جاتے ہیں بازاروں میں             



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160