میرے بھائیوں کے نام کچھ الفاظ

Posted on at


انسان جب اس دنیا میں آتا ہے تو اس کے آنے کی ایک ترتیب ہوتی ہے جیسے کے سب سے پہلے بڑے اس کے بعد چھوٹا اسی طرح جو سب سے آخر میں ہے وہ سب سے چھوٹا . اسی طرح میں بھی گھر میں سب سے چھوٹا ہونے کی وجہ سے کافی سے فائدے اٹھا چکا ہوں اور اب تک اٹھا رہا ہوں .


لیکن آج میں بات کروں گا اپنے بڑے بھائیوں کی کیوں کے آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے والدین اور انہی کی وجہ سے ہوں مجھے سب سے ہی بہت پیار ہے لیکن سب سے بڑے بھائی میرے لئے ایک ٹیچر کی حثیت بھی رکھتے ہیں . کیوں کے میں جس فیلڈ میں پڑھ رہا ہوں وہ اس میں بہت تجربہ رکھتے ہیں . مجھے جب بھی کوئی مشکل پیش آتی ہے وہ میری پوری طرح سے مدد کرتے ہیں .



انہو نے خود کی پڑھائی کو جلد ختم کر کے باقی ہم بھائیوں کو تعلیم دلوائی کیوں کے وہ اپنا بڑھا ہونا اور اس پر کیا کیا فرض ہوتے ہیں سب جانتے تھے میں تو کہتا ہوں میں آج جہاں تک بھی پہنچا ہوں انہی کی وجہ سے ہوں .



وہ خود ہم سب سے اتنی دور جا کر رہ رہے ہیں کے انھیں دیکھنے کو ان کے ساتھ بیٹھنے کو آنکھیں ترس جاتی ہیں لیکن انہوں نے ہمیں کبھی بھی کسی چیز کی کمی محسوس ہی نہیں ہونے دی .


میرے پاس ایسے الفاظ ہی نہیں ہیں کہ میں ان کی تعریف کر سکوں بس میں ان کے لئے ہمیشہ ہی دعا کر سکتا ہوں الله پاک انھیں کبھی کوئی مشکل نہ دیں انھیں جتنی کامیابی دی ہے اس سے بھی زیادہ انھیں کامیاب کریں . ( آمین




About the author

usman-ali

My self usman ali and interested in politics and every kind of talk shows also search about famous peoples and now i am doing BS honor in electrical.

Subscribe 0
160