ہاف ویو ریکٹیفائر

Posted on at


ہاف ویو ریکٹیفائر


ایک ہاف ویو ریکٹیفائرایک الیکٹرنکس ڈیوائس ہے جو الیکٹرنکس سرکٹس میں استعمال کرتے ہیں ہاف ویو ریکٹیفائر میں ہم ایک ڈایوڈ اورایک رزسٹنس استعمال کرتے ہیں



ہاف ویو ریکٹیفائر ایک ایسی ڈیوائس ہے جو اے سی پاور کے پورے سائیکل میں سے منفی ہاف سائیکل  کو ختم کرتی ہے۔ جب ہم ڈایوڈ پر ان پٹ اے سی سپلائی دیتے ہیں۔


 تو جب سائیکل کا مثبت ہاف سائیکل اتا ہے تو ڈایوڈ فارورڈ بائس ہوجاتا ہے اور اپنے اندر سے کرنٹ گزار کر ہمیں اوٹ پٹ پر اوٹ پٹ کرنٹ رزسٹنس پر دیتا ہے اور اس طرح ہمیں اوٹ پٹ پر ایک مثبت ہاف سائکل ملتا ہے۔



 اور جب ان پٹ کے سائیکل کا منفی ہاٰف سائکل آتا ہے تو ڈایوڈ ریورس بائس ہوجاتا ہے اور دایوڈ کنڈکٹ نہیں کرتا یعنی اپنے اندر سے کرنٹ نہیں گزارتا ہے اور ہمیں اوٹ پٹ پر کچھ نہیں ملتا یعنی کہ یہ منفی ہاف سائیکل ضائع ہوجاتا ہے۔



ہاف ویو ریکٹیفائر کے پیک انورس وولٹیج


ہاف ویو ریکٹیفائر کے پیک انورس وولٹیج کی والیو ان پٹ وولٹیج کی پیک والیو کے برابر ہوتی ہے اس کو پی ائی وی بھی بولتے ہیں



 ہاف ویو آوٹ پٹ وولٹیج کی آوریج والیو


ہم ہاف ویو آوٹ پٹ وولٹیج کی آوریج والیو کسی بھی ہاف ویو ریکٹیفائر میں ایک وولٹ میٹر سے معلوم کر سکتے ہیں ہاف ویو ریکٹیفائر کی پیک والیو کو پائی پر تقسیم کر کے اس کی والیو معلوم کی جا سکتی ہے جو عام طور پر ۳١.۸ فیصد کے برابر ہوتی ہے



 



About the author

160