حیرت انگیز پاکستانی - دوسرا حصہ

Posted on at


حیرت انگیز پاکستانی - حصہ اول پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں


حیرت انگیز پاکستانی - دوسرا حصہ


صبا گل



صبا گل ، پوپنجے کی بانی اور سی ای او ہیں، یہ ایک سوشل انٹرپرائز طرز کی تنظیم ہے جوکہ تعلیم کے ساتھ پاکستان میں پسماندہ غریب بچیوں کی گھریلو بنی ہوئی اشیاہ (کڑھائی ہینڈ بیگ وغیرہ) فروخت کر کے روزگار کے مواقع بھی فراہم کر رہی


سید فہد علی



سید فہد علی، آغاز اسکول کے بانی ہیں . یہ ایک غیر سیاسی اور آزاد تنظیم ہے، جو کراچی کی کچی آبادیوں میں رہنے والے غریب بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرتے ہیں . یہ بھی پاکستان یوتھ فورم کا منصوبہ ہے


مہک گل 



مہک گل، چھ سال کی ابتدائی عمر میں شطرنج کھیلنا شروع کر دیا تھا، اور اب ١٣ سال کی عمر میں شطرنج کی ایک بین الاقوامی کھلاڑی بن کر پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں


رفیع الله کاکڑ



 رفیع الله کاکڑ کا تعلق بلوچستان سے ہے ٢٠١٣ میں تئیس سال کی عمر میں روڈس سکالرشپ حاصل کی، روڈس سکالرشپ سالانہ کسی ایک پاکستانی کو برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے دی جاتی ہے، دنیا میں سب سے زیادہ غیر مستحکم علاقوں میں سے ایک سے تعلق رکھنے والے رفیع الله کاکڑ کی محنت لگن اور خلوس نیت کا ثبوت ہے، انہوں نے عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر پاکستان کا نام روشن کیا اور ایک بہتر پاکستانکی تصویر دکھائی


ماریہ طور وزیر



ماریہ طور وزیر جنوبی وزیرستان میں پیدا ہوئیں، پیشہ ور اسکواش کی کھلاڑی ہیں پاکستان کے لئے کئی بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیتے ہیں، وہ اس وقت دنیا میں اسکواش کے کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں ٥٤ نمبر پر ہیں، معاشرے میں انتہا پسندی کے خلاف ایک انتھک اسپیکر ہیں


فیصل مرزا 



فیصل مرزا نے ٢٠٠٨ میں ای سی ایچ ایوارڈ حاصل کیا، ای سی ایچ ایوارڈ غیر مغربی نژاد تارکین وطن کو تعلیمی قابلیت پر دیا جاتا ہے، فیصل نےلاس اینجلس کی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں ثمر کورس کے لئے اسکالرشپ حاصل کی، جہاں انہوں نے انگریزی اور پبلک پالیسی میں اپنا کورس مکمل کیا


نمیرا سلیم



 نمیرا سلیم پاکستان کی پہلی خاتون خلاباز ہیں، ٢٠٠٦ میں پہلی بار ان کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان کی پہلی خلائی مسافر' کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، نمیرا ایک  پیس ایکٹوسٹ بھی ہیں ، ٢٠٠١ میں حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا 


علی ریحان 



 آئ ڈیاس لیب کے بانی رکن اور سی ای او ہیں،یہ ایک  پاکستانی طلباء کی طرف سےتیار کی گئی ٹیک سٹارٹ اپ جدید موبائل ایپلیکیشن ہے جس کو سی این این اور دیگر عالمی میڈیا میں خوب پذیری حاصل ہوئی 


ڈاکٹر نوید ائی سید



 ڈاکٹر نوید ائی سید یونیورسٹی آف کیلگری ہوٹچکس برین انسٹیٹیوٹ کے ڈیپارٹمنٹ آف سیل بائیولوجی اور اناٹومی کے پاکستانی نژاد سربراہ ہیں، دنیا کے پہلے سائنسدان ہیں جنہوں نے ایک سلیکان چپ کا استعمال کیا دماغ کے خلیات کو ایک دوسرے سے رابطہ قائم کرنے کے لئے- الیکٹرانک چپس دماغ کے خلیات سے متصل اگلے مرحلے میں  مصنوعی ذہانت کمپیوٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، یہ واقعی پاکستان کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے


روشین خان



 روشین خان پاکستان کی پہلی خاتون ماسٹر سکوبا ڈائیور ہیں اور پاکستان میں واحد نِتڑوس ڈائیونگ انسٹرکٹر ہیں- ان کا مقصد پاکستان میں مثبت سماجی تبدیلیوں کو متعارف کروانا ہے 


پروین سعید



 پروین سعید کھانا گھر کی مالک ہیں،  کم آمدنی والے افراد کے لئے تین روپے میں گرم کھانا فراہم کرنے کے لئے اس کاروبار کو شروع کیا، آج یہ سینکڑوں غریب عورتوں اور مردوں کے لئے زندگی کی ایک لکیر بن گئی ہیں جو پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کھانا نہیں کھا سکتے- پاکستان کے باہمت لوگ وہ کر دکھانے کے اہل ہیں جو حکومت پاکستان فراہم کرنے میں ناکام ہے، پاکستان میں سول سوسائٹی پاکستانیوں کی زندگی کو سمردق اور معاشرے کو بہتر بنانے کے لئے انتھک کام کر رہی ہے، اگر ایسے لوگ ہم لوگوں میں موجود ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی  


میر ظفرعلی 



میر ظفرعلی  ایک وییول افیکٹس کریٹر ہیں، انہوں نے بہت سے کردار تخلیق کئے ہیں جن میں سپائیڈر مین ٣ میں وینوم، اور متعدد ہالی ووڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں جسے کے ایکس مین ، دی مممی وغیرہ وغیرہ، ٢٠٠٧ میں بہترین وییول اثرات کے لئے ایک آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں



About the author

Maani-Annex

I am an E-gamer , i play Counter Strike Global Offence and many other online and lan games and also can write quality blogs please subscribe me and share my work.

Subscribe 0
160