فن تقریر - حصّہ ١

Posted on at


اچھا مقرر اپنی تقریر کو تین حصّوں میں تقسیم کرتا ہے


تہمید


مبحث


خاتمہ


تحمید


تحمید میں مقرر کو پرزور دلائل دینے کی بجاۓ سادہ و عام مفہوم لفظوں میں موضوع کا تعارف کروانے کے ساتھ ساتھ اجتماع کا ذکر کرنا چاہیئے


مبحث


تقریر کے اس حصّہ میں مقرر کو دلائل کے ساتھ اپنی بات کو آگے بڑھانا چاہیئے . اس حصّہ میں مقرر کا جوش و خروش سامعین کی توجہ حاصل کرنے کا باعث  بنتا ہے



خاتمہ


تقریر کے آخری حصّے میں مقرر نقطہ عروج پر ہوتا ہے اسے چاہیئے کہ  وہ مقررہ موضوع کے اندر رہتے ہوۓ مؤثر انداز میں اپنے دلائل سے اپنے مؤقف کو ثابت کرتے ہوۓ اپنی تقریر کا خاتمہ کرے


یوں تو تقریر کا ہر حصّہ توجہ طلب ہے مگر اس میں تہمید کا کلیدی حیثیت حاصل ہے . کہا جاتا ہے کہ پہلا تاثر ہی آخری تاثر ہوتا ہے . اس لئے بہترین اور کامیاب مقرر وہی کہلواتا ہے جو تہمید ہی سے سامعین کو اپنی خطابت کے سحر میں مبتلا کرے . فاضل مقرر حضرات کا کہنا ہے کہ تقریر کا سب سے زیادہ مشکل حصّہ چند ابتدائی جملے ہیں جو سامعین میں مقرر کی طرف سے حسن فن کی کیفیت پیدا کرتے ہیں . کسی چھوٹے چست فقرے سے ابتدا کرنا اکثر مفید ثابت ہوتا ہے


مختصر فقرے یا جملے سامعین کو متوجہ کرنے میں زیادہ کامیاب ہوتے ہیں . تقریر کے ابتدائی جملوں کو آہستگی کے ساتھ متوسط لہجے میں ادا کرنا زیادہ بہتر ہے . تقریر کی تہمید میں مشکل اشعار پڑھ کر سامعین پر رعب ڈالنا مناسب نہیں اس سے پہلے ہی مرحلے میں مقرر کا تاثر خراب ہو جاتا ہے . تہمید میں اپنی آواز دھیمی رکھیں اور پھر بتدریج آواز بلند کرتے رہیں



مکمل تیاری


جس طرح ہر کام سے قبل اس کی تیاری کی جاتی ہے اسی طرح اچھی تقریر کرنے کے لئے پہلے ہی سے اس کی مکمل تیاری کا ہونا اشد ضروری ہے . آپ کو تقریر کا موضوع معلوم ہونے کی صورت میں اس موضوع سے متعلقہ قرآنی آیات و احادیث مبارکہ اور دیگر اکابرین اور مفکرین کے اقوال کو ذہن نشین کر لیں اور تقریر کے دوران مناسب مواقع پر ان کا استعمال کریں . آپ کی تقریر میں حوالہ جات کا آنا آپ کے موضوع پر گرفت اور تیاری کا پتہ دیتے ہیں . آپ جب بھی تقریر کے لئے سامعین کے سامنے آئیں پوری تیاری کے ساتھ آئیں


فن تقریر کے بارے میں مزید معلومات اگلے حصّے میں بتاۓ جایئں گے


============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز جو کہ صحت ، اسلام ، جنرل نالج اور دنیا بھر کی معلومات سے متعلق ہیں ، ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/Zohaib_Shami/blog_post


میرے بلاگز پڑھ کر شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ


اگلے بلاگ تک کے لے اجازت چاہوں گا


الله حافظ


دعا کا طالب


زوہیب شامی 


 



About the author

Zohaib_Shami

I am here for writing and reading because it is my hobby

Subscribe 0
160