لاہور کا یاد گار سفر اور سیر حصہ اول

Posted on at


لاہور کا یاد گار سفر اور سیر حصہ اول


یہ پچلے سال کے اگست کے مہینہ کے دنوں کی بات ہے جب میں نے زندگی میں پہلی دفع لاہور کا سفر کیا اور پھر وہاں پہنچ کر سیرو تفریح کی۔ کیوں کہ اگست کے مہینہ میں مجھے یونیورسٹٰی سے چھوٹیاں ہوتی ہیں تو میں نے سوچا کہ اس دفع کسی ایسی جگہ پر جانا چاہیے جہاں پہلے میں نا گیا ہوں اور نہ ہی وہ جگہ پہلے دیکھی ہوئی ہو۔



 


میں اس سلسلے میں اپنے دوستوں سے پوچھا اور ان کو بھی ساتھ چلنے کو کہا کیوں کہ ان دنوں سب کو گرمیوں کی چھوٹیاں ہوتی ہیں اور ہر کوئی فارغ ہوتا ہے میں اپنے گلی اور اسکول کے پرانے دوستوں سے بات کی اور ان کو ایک ساتھ چلنے کو کہا۔



اس پر میرے اسکول کے دوستوں نے کہا کہ لاہور چلتے ہیں اور میری گلی کے دوستوں نے کہا کہ مری کی سیر کرتے ہیں کیوں کہ ان دنوں ہمارے شہر میں بہت گرمی ہوتی ہے اور مری ان دنوں ٹھنڈا ہوتا ہے ویسے توان کا مری جانے کا پلان بہت اچھا تھا لیکن میں نے جانے سے انکار کر دیا۔



میرے انکار کرنے کی دجہ یہ تھی کہ ایک تو یہ شہر ہمارے شہر سے بہت دور تھا اور دوسری وجہ یہ تھی کہ کیوں کہ یہ دور تھا اس لیئے اس شہر میں جانے کا خرچہ زیادہ تھا اور اور اگر یہاں جاتے تو زیادہ ٹائم کے لیئے جاتے اور ہمارے پاس اتنا ٹائم بھی نہیں تھا۔



آخر کار میں نے اپنے اسکول کے دوستوں کے ساتھ لاہور جانے کا ارادہ کیا اور ان کے ساتھ مل کر لاہور جانے کا پلان بنالیا کیوں کہ لاہور شہر ہمارے شہر سے قریب بھی تھا اور وہاں جانے اور رہنے کا خرچ بھی کم تھا۔ اس لیئے ہم نے ٹائم اور دن مقرر کر کے لاہور جانے کا فیصلہ کر لیا۔





About the author

160