لاہور کا یاد گار سفر اور سیر حصہ سوئم

Posted on at


لاہور کا یاد گار سفر اور سیر حصہ سوئم

جب بس اپنے سٹینڈ سے لاہور کے لیئے رانہ ہوئی تو تقریبا رات کے ۲ بجے رہے تھے ہم رات کا سفر اس لیئے کر رہے تھے کہ رات کو سو جائیں اور صبح شہر کی سیر کریں کیوں کہ ہم تینوں دوست ساتھ بیٹھ تھے اس لیے ہم تینوں باتیں کرتے رہے اور ہمیں نیند نہیں آرہی تھی پھر ایک گھنٹے بعد میرے دونوں دوستوں نے سونے کا دیصلہ کیا اور سونے لگے۔

کیوں کہ میں پہلی مرتبہ اتنا لمبا سفر کررہا تھا تو مجھے نیند نہیں آرہی تھے حالا کہ میں نے کافی دیر سونے کی کوشس کی پھر دیکھتے ہی دیکھتے آہستہ آہستہ وقت گزر گیا اور صبح کے ۷ بج گئے اور میرے دونوں دوست بھی اٹھ گئے اور پھر ہم بے صبری سے اپنی منزل کا انتظر کرنے لگے۔

 

 

ہم تقریبا اٹھ بجے لاہور بس سٹینڈ پر پہنچ گئے پھر ہم بس سے اتر گئے وہاں پہنچے تو پتا لگا موسمبہت خراب تھا اور بہت تیز بارش ہونے والی تھی ہم نے وہاں سے اپنی موٹر سائیکل پر روانہ ہو گئے ہم نے موٹر سائیکل میں پٹرول ڈالویا اور وہاں سے اپنی دوست کے گھر کا پتا بھی پوچھا جس کے گھر ہم نے لاہور میں رہنا تھا۔

ہمارے پاس اس وقت کافی سارا سامان بھی تھا اور لاہور والے دوست کے لیے کافی سارے آم بھی تھے ہمیں گھر کا پتا ڈونڈنے میں کافی مشکل پیش ائی کیوں کہ پورا شہر ہمارے لیئے نیا تھا اور ہمیں کوئی بھی گھر کا پتا ٹھیک نہیں بتا رہاتھا ہم گھر تلاش کتے کرتے گھر کے کافی قریب پہنچ گئے لیکن ہمیں اس بات کا پتا نہیں تھا۔

راستے میں ہمیں دو ٹریفک پولیس والوں نے روک لیا کیوں کہ ہمارے پاس کفی سارا سامان تھا اور ہم گھر تلاش کر رہے تھے ہم نے ان پولیس والوں کو سارا ماضرا بتایا اور انہوں نے نا صرف ہمیں جانے دیا بلکہ ہماری گھر تلاش کرنے میں مدو بھی کی۔

 



About the author

160