فن تقریر کے چند بنیادی اصول

Posted on at


لب و لہجہ


فن تقریر میں لب و لہجہ بہت اہمیت رکھتا ہے. لہجے کے اتار چڑھاؤ سے ایک مقرر اشتعال انگیز مجمع پر قابو پا سکتا ہے


درست تلفظ


مقرر کا غلط تلفظ اس کے لئے زہر قاتل ہے، ایک اچھی تقریر بھی غلط تلفظ کے باعث بےاثر ہو جاتی ہے. مقرر جس زبان میں تقریر کر رہا ہو اس کے الفاظ کی درست ادائیگی پر ملکہ رکھتا ہو



اختصار


مقرر کم سے کم وقت میں موضوع کے اندر رہتے ہوۓ اپنی بات کہنے کا سلیقہ جانتا ہو. عام طور پر تقریری مقابلوں میں دیکھا جاتا ہے کہ مقرر حضرات کو تقریر کے لئے سات یا دس منٹ دئیے جاتے ہیں. جو مقرر مدلل انداز میں مقررہ وقت کے اندر اپنی بات کہہ سکتا ہو، وہی کامیاب ہوتا ہے


قوت برداشت، تحمل، بردباری


بہترین مقرر وہ ہوتا ہے جو اپنے مخالفین کی باتوں کو تحمل سے سنتا ہے اور پھر باری آنے پر دلائل کے ساتھ ان کی مخالفت کرتا ہے، جو مقرر غصّے میں آ کر تقریر کرتا ہے وہ مؤثر ہونے کی بجاۓ الٹا اس کے لئے لعن و طعن کا باعث بنتی ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ مخالفین کی باتوں کو تحمل و بردباری سے برداشت کیا جاۓ


موضوع


اچھا مقرر اپنے مقررہ موضوع میں رہ کر تقریر کرتا ہے. موضوع سے ہٹ کر تقریر کرنے والا سامعین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوتا



برمحل اشعار کا استعمال


تقریر کے دوران برمحل اشعار کا استعمال تقریر کو چار چاند لگا دیتے ہیں. اشعار کو برمحل اور باوزن پڑھنے کی کوشش کریں


طنز سے اجتناب


ایک اچھا مقرر اپنے مخالفین پر طنز کرنے کی بجاۓ دلائل کے ساتھ انھیں قائل کرنے کی کوشش کرتا ہے. بعض مقررین اپنی تقریر کے دوران پہلے آنے والے مقررین پر طنز کے تیر چلا دیتے ہیں اور بازاری جملوں سے سامعین کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر یاد رکھیے مہذب لوگ ایسی غیر سنجیدہ باتیں پسند نہیں کرتے . آپ جب تقریر کے لئے اسٹیج پر آئیں تو اس طرح اپنی تقریر کا آغاز کریں



مجھ سے قبل میرے دوستوں نے جو کہا ہے وہ بھی کسی حد تک درست ہے مگر ان کی کہی ہوئی چند باتوں سے میں اختلاف کروں گا



آپ کا ایسا لہجہ اپنانے کے باعث  سامعین آپ کی طرف متوجہ ہو جائیں گے


============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز جو کہ صحت ، اسلام ، جنرل نالج اور دنیا بھر کی معلومات سے متعلق ہیں ، ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/Zohaib_Shami/blog_post


میرے بلاگز پڑھ کر شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ


اگلے بلاگ تک کے لئے اجازت چاہوں گا


الله حافظ


دعا کا طالب


زوہیب شامی 


 



About the author

Zohaib_Shami

I am here for writing and reading because it is my hobby

Subscribe 0
160