لاہور کا یاد گار سفر اور سیر حصہ پنجم

Posted on at


لاہور کا یاد گار سفر اور سیر حصہ پنجم         


اپنے دوست اور ان کے گھر والوں کے جاتے ہی ہم نے گھر میں دوبارہ ارام کرنی کا فیصلہ کیا اور شام کے وقت شہر میں گھومنے کا سوچا اور ہم سو گئے۔ ہم دو گھنٹے بعد اٹھے ہم نے تیاری کی اور گھر کو تالا لگا کر موٹر سائیکل پر شہر کی طرف نکل گئے۔



ہم سب سے پہلے وہاں پر ایک پارک میں گئے اس پارک کے اندر ہم نے لائبریری دیکھی اور سارے پارک کی سیر کی وہ پارک کافی بڑا تھا اور اس کے بعد ہم نے لاہور کی سڑکوں کی خوب سیر کی اور پھر واپس گھر جانے کا فیصلہ کیا کیوں کہ وقت بہت زیادہ ہو گیا تھا اور ہم تینوں دوست گھر میں اکیلے تھے۔



گھرآتے ہوئے ہم نے گھر کے قریب ہی ایک ہوٹل سے رات کا کھانا کھایا اور پھر ہم گھر آکر کافی ساری تصاویر بنائی اور وہ نصاویر بھی دیھکی جو ہم نے سیر کرتے وقت بنائی تھی اس کے بعد ہم سو گئے اور صبح جلدی اٹھ کر دوبارہ شہر دیکھنے کا فیصلہ کیا۔



جب میں صبح اٹھا تو میرے دونوں دوست سو رہے تھے میں نے ان کو اٹھایا اور کہا کہ جالدی سے اٹھ کر تیار ہو جائیں ہم نے سیرو تفریح کے لیے جانا ہے۔ میرا ایک دوست جلدی تیار ہو گیا جب تک دوسرا تیار ہوتا ہم نے گھر کے قریب والے پارک کی سیر کر لی جب واپس آئے تو تیسرا دوست ساتھ تھا۔



ہم نے گھر کو تالا لگایا اور نکل گئے اسی ہوٹل سے ناشتا کیا جہاں رات کو کھانا کھایا تھا اور پھر اپنے سفر پر راوانہ ہو گئے۔ لاہور کے روڈ بہت بہت بڑے تھے ہمارے شہر کے روڈ سے اور اس کی ٹریفک بھی زیادہ تھی اس کے علاوہ آبادی بھی زیادہ ہے اور عمارتیں بہت بڑی بڑی تھی ہم نے راست میں لاہور میں چلنے والی میٹروبس بھی دیکھی۔




About the author

160