دالیں وٹامنز سے بھرپور غذا

Posted on at



دالیں دنیا کے صحت مند ترین کھانوں میں شمار کی جاتی ہیں۔ ان میں سب سے اھم غذائی جز فائبر کی کافی مقدار پائی جاتی ھے۔ جو کہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کم رکھتا ھے۔ کولیسٹرول کی زیادتی سے خون کی نالیاں بند بھی ھو سکتی ہیں۔ اگر دل تک خون کی صیحیح سپلائی نہ ھوتو ہارٹ اٹیک بھی ھو سکتا ھے۔ اس لئے کولیسٹرول لیول نارمل رکھنا بہت ضروری ھے۔



زیادہ گوشت صحت کے لئے نقصان ھوتا ھے۔ اس سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ھے۔ پھل، سبزیاں، اور دالیں کھانے سے آنتیں بالکل ٹھیک رھتی ہیں۔ دالیں کھانے سے قبض کا مسئلہ بھی نہیں ھوتا۔ کیونکہ دالوں میں فولیٹ، میگنیشیم، وٹامنز اور منرلز کی کافی تعداد موجود ھوتی ھے۔


شوگر کے مریضوں کے لئے دال چاول بہترین غذا ھے۔ دال چاول ویسے بھی ھر دل پسند غذا ھے۔



دال کا سوپ بھی بن سکتا ھے جسے ھر عمر کے افراد بہت شوق سے پیتے ہیں اور یہ انتہائی صحت بخش غذا بھی ھے۔ جو لوگ گوشت پسند نہیں کرتے یا پھر کسی بیماری کی وجہ سے گوشت نہیں کھاتے وہ دالیں کھا کر اپنے جسم میں پروٹین کی کمی پوری کر سکتے ہیں۔



دالوں کو مختلف طریقوں سے پکایا جاسکتا ھے۔ الگ الگ بھی بنایا جا سکتا ھے اور تین چار دالیں مکس بھی بنائی جا سکتی ہیں۔ حلیم بھی بنایا جاسکتا ھے۔اس طرح ذائقہ بھی بدل جاتا ھے اور دال کی شکل بھی۔ کھانے میں بھی مزا آتا ھے۔


اگر پسند ھو تو دال میں گوشت مکس کر کے بھی پکایا جا سکتا ھے۔ اس طرح ذائقہ بھی بہترین ملے گا اور وٹامن اور کیلشیم کی اچھی خاصی مقدار بھی۔



دال میں فولاد کی خاصی مقدار موجود ھونے کی وجہ سے خون میں ریڈ سیلز بھی بنتے ہیں۔ ماں بننے والی خواتین کو دال کا سوپ روزانہ پلانے سے ان میں خون کی کمی دور ھوتی ھے۔ دال میں پائے جانے والے فولیٹ بھی خواتین کے لئے فائدہ مند ہیں۔


وزن کم کرنے کے لئے بھی دال کا استعمال فائدہ مند ھے۔ کیونکہ اس میں چکنائی کی مقدار کافی کم ھوتی ھے۔ اور اس میں کیلوریز بھی کافی کم ھوتی ہیں۔ اس لئے موٹاپا دور کرنے کے لئے دال کا استعمال بہترین ھے۔




About the author

160