لاہور کا یاد گار سفر اور سیر حصہ ہشتم

Posted on at


لاہور کا یاد گار سفر اور سیر حصہ ہشتم         


ہم ابھی راستے میں ہی تھے کہ دوبارہ بارش شروع ہو گئی لیکن ہم نے پھر کہیں رک نہیں اور کچھ دیر اس ہوٹل پر پہنچ گئے جہاں پر ہم نے پہلے کھانا کھایا تھا ہم نے وہاں پر بیٹھ کر کھانا کھایا جب تک بارش رک گئی ٹا۴م کافی زیادہ ہو گیا تھا اور ہم گھر کی طرف راونہ ہوگئے اس دن ہم نے بہت زیادہ سیر کی اور لاہور کی تقریبا ساری مشہور جگہیں گھوم لیں تھی۔



اس کے بعد ہم گھر ا کر پہنچ گئے جب صبح اٹھے تو دوبارہ موسم خراب تھا لیکن ہم پھر بھی سیر کے لیئے نکل پڑے ہم نے روزانہ کی طرح اسی ہوٹل سے کھانا کھایا اور اگے چل پڑے ابھی چلے ہی تھے کہ بہت تیز بارش شروع ہوگئی پھر ہم نے ایک جگہ پر رکنے کا فیصلہ کیا اور بارش کے رکنے کا انتطار کرنے لگے لیکن بارش نہیں رکی۔



اس کے بعد میرے دوست نے کہا کہ ہم اج گھر چلتے ہیں اور گھر میں ارام کرتے ہیں اور کل دوبارہ آجائییں گے اس کے بعد ہم گھر کی طرف جا رہے تھے دوسرے دوست نے کہا مجھے میرے کزن کے گھر چھوڑ دو اور تم گھر چلے جاو میں تھوڑی دیر کزن کے پاس روکوں گا ہم نے کہا تھیک ہے ہم نے اسے کزن کے گھر چھوڑ دیا۔



اس کے بعد میں نے دوست کو کہا کہ ہم دونوں واگا باڈر چلتے ہیں کیوں کہ بارش ہلکی ہو گئی تھی اس دن ١۴ اگست تھی تو واگا باڈر پر ارمی کی پریڈ ہوتی ہے وہ مان گیا اور ہم واگا باڈر کی طرف نکل پڑے سارا راستا ہلکی ہلکی بارش ہوتی رہی ہمیں تقریبا ۳۰ سے ۴۰ منٹ لگے وہاں پہنچنے میں اور کچھ دیر میں ہم وہاں پہنچ گئے اور راحت کی سانس لی۔




About the author

160