لاہور کا یاد گار سفر اور سیر حصہ دہم آخری حصہ

Posted on at


لاہور کا یاد گار سفر اور سیر حصہ دہم آخری حصہ


جب ہم بس سٹینڈ کی طرف آ رہے تھے تو راستے میں ہمیں پولیس والوں نے روک لیا اور ہمیں جانے نہیں دے رہے تھے ہم نے ان کو بتایا کہ ہم ملتان سے ائے ہوے ہیں بہت سمجھانے کے بعد انہوں نے ہمیں جانے دیا جب ہم بس سٹینڈ پر پہنچے تو پتا لگا ابھی بس ایک گھنٹہ لیٹ تھی تو ہم نے سوچا جب تک ہم رات کا کھانا کھا لیتے ہیں۔



ہن نے بس کی ٹیکٹ لیں اور قریب ہی ایک ہوٹل پر آگئے ہم نے اس ہوٹل پر ارام سے کھانا کھایا اپنا لاہور میں گزارا ہو وقت یاد کیا اور ہم نے وہاں بیٹھ کر ٹوٹل خرچہ بھی بنایا کہ ہمارے کتنے پیسے لگے ہیں اور اس سے ہمیں اندازہ بھی ہوا کہ اگر ہم دوبارہ لاہور آئیں تو ہمیں کتنے پیسے لے کر انے چاہیے۔



ویسے دیکھا جائے تو ہم نے لاہور کا زیادہ سے زیادہ حصہ ایک دن میں ہی دیک لیا تھا کیوں کہ ہم جس دن ائے تھے اس دن ہم نے ارام کیا تھا اور دوسرے دن ہم نے زیادہ سے زیادہ سیر کی تھے اور تیسرے دن بارش کی وجہ سے ہم کہیں بھی نہیں گئے تو اگر پورا لاہور گھومنا ہوتو ۳ دن بہت ہوں گے۔



ہم کھانا کھانے کے بعد واپس بس سٹینڈ پر ائے بس کا وقت ہ چکا تھا ہم بس میں بیٹھے اور گھر کی طرف راوانہ ہوگئے ہم بس میں رات کو سو گئے کیوں کہ کافی تھکے ہوئے تھے جب صبح اٹھے تو بس ہمارے شہر میں داخل ہو چکی تھی ٹھوری دیر میں ہم ملتان بس سٹینڈ پر پہنچ گئے۔



 ہم نے ملتان پہنچ کر  ﷲ کا شکر ادا کیا پھر ہم نے راستے میں ایکے دوست کو اس کے گھر چھوڑا اورمیرے دوسرے دوست نے مجھے گھر چوڑا اور وہ بھی اپنے گھر چلا گیا۔



 



About the author

160