اخبارات

Posted on at


موجودہ دور میں قومی اور بینالاقوامی خبروں کا سب سے بڑا ذریعہ اخبار ہے . جو خبریں ہم لوگ ٹیلی ویژن یا پھر ریڈیو پر سنتے ہیں ووہی خبریں ہم اخبار میں پڑھتے ہیں لیکن ان خبروں کو اخبار میں تفصیل سے لکھا ہوا ہوتا ہے . ریڈیو اور ٹیلی ویژن دنیا میں ہونے والے صرف اہم واقعیات ہی ہم تک پوھنچاتے ہیں جب کہ اخبار میں ہمیں ہر شعبہ حیات میں ہونے والے واقعیات سے نقاب کشایی کرتے ہیں اس طرح ہمیں پتا چلتا ہے کہ کس ملک میں کس جگہ کونسا واقعہ رونما ہوا ہے اور وو کس طرح ہوا ہے اس واقعہ کی پوری تفصیل ہمیں پتا چل جاتی ہے


 


اخبارات ہمیں پچھلے گزرے ہوئے ٢٤ گھنٹے میں رونما ہونے والے تمام واقعیات کی اطلاع کرفتے ہیں اور اسکی تمام تفصیلات بھی فراہم کرتے ہیں . اخبارات موجودہ دور میں ملکی رائے عامه کو منظم کرنے اور باشعور بنانے کا سب سے بہترین ذریعہ ہے . ہر اخبار نے اپنی ایک پالیسی بیان کی ہویی ہے بعض اخبارات حکومت کے حاشیہ نشین ہوتے ہیں اور بعض مخالف لیکن متوازن اخبارات وہ ہوتے ہیں جو غیر جانبداری سے حکومت کی پالیسیوں پر اپنے ادارتی کالم میں بحث کرتے ہیں اور حکومت کو تعمیری مشورے دیتے ہیں


 


اس طرح قومی اور بینالاقوامی مسائل پر مختلف اخبارات کی رائے پڑھ کر عوام اپنی ایک رائے قائم کر لیتے ہیں . موجودہ دور میں جبکہ عوام سیاسی اور معاشرتی شعور رکھتی ہے اخبارات عوام میں مثبت سوچ پیدا کے سکتے ہیں.اور مثبت سوچ ہی قومی ترقی کا ایک بڑا ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے



 



About the author

160