بچوں پر گھر کے ماحول کے اثرات

Posted on at


گھر انسان کے لئے ایک جنت کی مننگ ہوتا ہے جہاں پر آ کر اسے سکون حاصل ہوتا ہے جہاں انسان اپنا ہر دکھ درد بھول جاتا ہے چین نصیب ہوتا ہے لیکن ان سب باتوں کے لئے ضروری ہے کے اس گھر کا ماحول بھی ویسا ہی ہونا چاہیے جیسا کے ایک انسان امید کرتا ہے ایسا ماحول ہو جس میں انسان خود کو آرام دہ محسوس کرے جہاں کوئی پریشانی نہ ہو کسی قسم کی کوئی الجھن نہ ہو کوئی لڑائی جھگڑا نہ ہو تو ہی کہا جا سکتا ہے کے گھر ایک جنت ہے .



پھر اسی گھر کے ماحول کا بچوں پر بہت سے اثرات مرتب ہوتے ہیں کیوں کے جس ماحول میں وہ پلے گیں بڑھائیں گے وہ ووہی کچھ سیکھیں گے ان پر ایسا ہی اثر ہو گا کیوں کے جب انھیں ماحول ہی ایسا ملے گا جس میں ہر وقت لڑائی جھگڑا ہو جہاں کوئی سکھ کا لمحہ ہی نہ ہو توپ بچوں پر اس کے منفی اثرات ہی مراتب ہوں گے بچے بھی پھر یا تو احساس کمتری کا شکار ہو جین گے یا پھر وہ بھی ایسا ہی لڑائی جھگڑا کریں گے



گھر کا ماحول جیسا بھی ہو گا اس کے اثرات بچوں پر ویسے ہی اثر کریں گے اس لئے ضروری ہے کے گھر کا ماحول ہمیشہ ہی خوش مزاج ہونا چاہیے جہاں پر ایک دوسرے کا خیال رکھا جائے انھیں سکھیا جائے کے زندگی کیسے گزارنی ہے آپس میں تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑا سے پرہیز کی جائے . جسے ہم بچے کی پرورش چاھتے ہیں ہمیں گھر کا ماحول بھی ویسا ہی بنانا ہو گا .




About the author

160