فلم اینکس ایک سوشل میڈیا جو کہ پیسوں کی ادائیگی کرتا ھے

Posted on at


فلم اینکس ایسا سوشل میڈیا ہے جو اپنے صارفین کو آن لائن جاب فراہم کرتا ہے— اس میڈیا کے بانی اور صدر کا نام سر فرانسسکو رللی ہے جو کہ اٹلی میں پیدا ہوے- پیشے کے اعتبار سے آپ ایک بیسنس مین اور فیشن ڈیزائننگ پارٹنر بھی ہیں-مسٹر رللی بلیک بیلٹ جوڈو کے  استاد بھی ہیں- اپنی بہترین ذہانت اور محنتی ٹیم کے ساتھ انہوں نے ایک ایسا پلیٹ فارم بنایا ہے جو پوری دنیا کے لوگوں کو آن لائن جاب دیتا ہے اور یہ جانا پہچانا پلیٹ فارم فلم اینکس ہے- اس کے علاوہ مسٹر رللی ضرورت مند بچوں اور کئی  تنظیموں کی مدد کرنے کے لیے جانے بھی جانے جاتے ہیں-



شروع میں فلم اینکس صرف فلمیں بنانے کے لئے ہی مخصوص تھی تاکہ فلم ساز فلمیں بنانے کے لئے اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنا چھپا ہوا ہنر ظاہر کر سکیں-  فلم سازوں کو  ا ن کے ہنر کو فروغ دینے کا موقع دیا گیا اور اس کے لئے ان کو  ادا کیا گیا- لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے قوانین کو تبدیل کر دیا اور اس نے لکھاری جنھیں ہم بلاگر کہتے ہیں انھیں فروغ دینا شروع کر دیا- وہ لوگ جو لکھنے کی صلاحیت رکهتے ہیں وہ اس ویب سائٹ کا بہتر استعمال کر کے اپنے لکھنے کے فن کو ظاہر کر سکتے ہیں اور ان کے کام اور محنت کا صلہ بھی دیا جاتا ہے –



فلم اینکس بز سکور اور ریونیو پر مشتمل ہے- فلم سازوں اور بلاگرز کو  اپنے اپنے کام کے معیار اور بز سکور کے مطابق آمدنی دی جاتی ہے- اور بز سکور اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ ہماری فلمیں کتنی اچھی ہیں، اور ہمارے بلاگ کس معیار کے ہیں، اس کے علاوہ ہمارا بز سکور شیئرنگ اور انفلوینس پر بھی انحصار کرتا ہے-



فلم سازی:


فلم سازی فلم اینکس کی روح ہے جیسا کہ اس کا نام ظاہر کرتا ہے "فلم" اور "اینکس"- اچھے معیار کی فلمیں ہمارے بز سکور اور آمدنی دونوں کو بڑھاتی ہیں- بامقصد یا کسی پیغام کو پہچانے والی فلموں کو اپ لوڈ کیا جانا چایئے- ہم میں سے بہت لوگوں نے گیمز کی فلمیں اپلوڈ کی تھیں حتیٰ کہ میں نے بھی یہ کام کیا تھا- یہ کام درست نہیں ہے یہ پلیٹ فارم اصل فلموں کے لئے ہے نہ کہ ڈراموں اور گانوں کی ویڈیوز کے لئے ہے-



بلاگز:


ہمارا تحریری ٹکڑا بلاگ کہلاتا ہے- . ہم میں سے بہت سے لوگوں کو ان کے خوبصورت خیالات کو لکھنے کی صلاحیت سے نوازا گیا ہے- فلم اینکس کے بلاگ نقل سے پاک ہونے چاہیے ہیں- یہ ضروری ہے کہ ہم خود بلاگز کو لکھیںنہ کہ کسی بھی ذریعے سے نقل کریں- بلاگ کے عنوان کو بڑے لفظوں میں لکھنا چائیے-  مبہم یا ایسے الفاظ جن کے لئے زیادہ وضاحت کی ضرورت ہوتی ہے ان کے لئے ہائپر لنک ڈالا جائے- بلاگ کی لمبائی 250 سے زیادہ الفاظ کی  ہونی چاہئے. . مزید وضاحت یا اصل تصور کے لئے بلاگز  میں تصاویر  بھی شامل کی جاسکتی ہیں-


مائکرو بلاگز:


ہم میں سے بہت سے لوگ مائکرو. بلاگز کے استعمال کے بارے میں شہبات کا شکار ہیں- . کچھ لوگ محتلف ذرایع سے تصاویر لے کر اپ لوڈ کر دیتے ہیں- نہیں مائکرو. بلاگز کا یہ مطلب نہیں ہے، مائکرو بلاگز سٹیٹس کی طرح ہیں جو ہم فیس بک وغیرہ پر اپ لوڈ کرتے ہیں- مائکرو. بلاگ میں  کم از کم ایک لائن ہو اور سپیمنگ سے بچنے کے لئے کوشش کرنی چاہئے- . سپیمنگ بز سکور کو بھی کم کرتی ہے اور اکاؤنٹ کو ختم بھی کر سکتی ہے-


ریونیو:


 ریونیو ہماری فلموں، بلاگز، مائکرو بلاگز، گیلری کا صلہ ہے ، حتیٰ کہ  ہماری شئیرنگ اور انفولینس بھی ریونیو پر اثر انداز ہوتا ہے- روزانہ کا ریونیو بٹ کوئین کی صورت میں ادا کیا جاتا ہے- بٹ کوئین ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے اور فلم ساز اور بلاگرز کو اس کے ساتھ نوازا جاتا ہے- اپنے کام کے 75 دن ہم بعد کم از کم ٠.٢٠٠٠٠٠٠٠٠ بٹ کوئین تک پہنچنے کے بعد ہم ادائیگی کی درخواست بھیج سکتے ہیں.



یہ تمام وہ باتیں ہیں جو میں فلم اینکس کے بارے میں جان پائی ہوں- وہ لوگ جو فلم اینکس میں نیۓ اہے ہیں یا فلم اینکس کے استعمال کے بارے میں کسی الجھن کا شکار ہیں تو وہ میرے اس بلاگ سے رہنمائی لے سکتے ہیں- فلم اینکس ایک ہر فن مولا سائٹ ہے-  اس نے افغان عورتوں کی حالات بہتر بنائی ہے اور یہ پاکستان کے لوگوں کی بھی  مدد کر رہا ہے- مجھ جیسے بہت سے طالب علم اپنی تعلیم کے اخراجات کے لئے پیسہ حاصل کر سکتے ہیں- اس کا سہرا سر فرانسسکو رللی اور ان کی ٹیم کے آدمیوں الین، مائک سوینے، جبورنے اور باقی لوگوں کے سر جاتا ہے-  آپ  تمام لوگوں کا ہمیں ایسا پلیٹ فارم دینے کا شکریہ-


 


 



About the author

Kiran-Rehman

M Kiran the defintion of simplicity and innocence ;p

Subscribe 0
160