ماہ رمضان میں سستے رمضان بازارو میں مہنگائی

Posted on at


ماہ رمضان میں سستے رمضان بازارو میں مہنگائی



ہر سال جب بھی رمضان شریف اتا ہے تو اس کے آتے ہی لوگ ہر اشیا کی قیمتیں بڑھا دیتے ہیں حالہ کہ انیں چاہیے کہ رمضان شریف میں چیزیں سستی ہونی چاہیے لیکن ایسا بس کچھ ہی چیزوں کے لیئے ہوتا ہے مثال کے طور پر بڑی بڑی کمپنیاں جو حکومت سے رجسٹر ہوتی ہیں بس وہ ہی اپنی قیمتوں میں کمی لاتی ہیں لیکن کھلے عام اشیا پیچنے والے اشیا میں کمی نہیں کرتے۔



اس لیئے رمضان شریف میں ہر سال حکومت مختلف بازاروں اور گراوندز میں رمضان بازار لگاواتی ہے جہاں پر ہرضرورت کا سامان موجود ہوتا ہے کھانے پینے سے لے کر استعمال کرنے والے سامان تک ہر چیز موجود ہوتی ہے یہاں پر دوسرے بازاروں اور دوکانوں کی نسبت اشیا سستی ملتی ہیں۔



لیکن رمضان بازاروں میں کچھ ضرورت کی چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو بلکل سستی نہیں ہوتی ہیں مثال کے طور پر پھل اور سبزیاں وغیرہ کیوں کہ رمضان گرمیوں میں اتا ہے اور گرمیوں میں بہت سے پھل اور سبزیاں بازاوں میں اتے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ رمضان شریف کے اتے ہی ان اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے جو عام انسان کی خریدو فروخت کی پہنچ سے دور ہوجاتی ہیں۔



اور جو چیزیں رمضان شریف میں سستی ہوتی ہیں کچھ دوکان داران چیزوں کو نہیں بیچتے اور اپنے پاس جمع کر تے رہتے ہیں کیوں کی رمضان شریف کے جاتے ہیں واپس ان چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے پھر یہ دوکان دار ان جمع شدہ شیزوں کو زیادہ منافع کے ساتھ پیچتے ہیں اور زیادہ روپے کماتے ہیں یہ بھول جاتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں اور رمضان کا احترام بھی نہیں کرتے۔




About the author

160