فرصت کو غنیمت جانیں

Posted on at



چھٹی ایک ایسا لفظ ہےجس کو سنتے ھی دل و د ماغ کو فرحت اور تازگی کا احساس ہوتا ہے. اگر یہ ایک نہیں کئی ہوں تو سونے پر سہاگہ.چھٹیوں کا لفظ عام طور پر آرام کے دن کے طور پر لیا جاتا ہے.لکن ایک کامیاب اور عقلمند انسان کے لئے چھٹیوں سے مراد آرام و سکون کے ساتھ زیادہ کام کے دن ہیں. جب آپ کے اعصاب پرسکون ہوں تو ایسی حالت میں جو کام کیا جاتا ہےوہ زیادہ موثر ہوتا ہے. چھٹیاں معمول کو توڑتی ہیں.وہ معمول جو بچپن سے کالج اور یونیورسٹی جانے تک طے  ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسے ادھر سے ادھر نہیں کر سکتی سواۓ چھٹیوں کے. اس لئے چھٹیاں ایک بہت بڑی نعمت ہیں اور نممعت کو ضائع کرنے والے بیوقوف لوگ ہوتے ہیں


چھٹیوں کی دو اقسام ہیں.ایک وہ چھٹیاں جو امتحان کے بعد ہوں اور آپ کا تعلیمی سیشن مکمل ہو چکا ہوتا حےجب کے دوسرے میں اپ کو اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو بھی پڑھائی کےساتھ دوسری سرگرمیوں کو  شروع کرنا بھی بہت مفید ہے. لیکن فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کو چھوٹیوں کے آغاز سے ہی چند باتوں کو مدنظر رکھنا ہو گا . لیکن بات یہ ہے کے اپنی چھٹیوں کے متعلق منظم طریقے سے منصوبہ بندی کر لیں اور اپنے منصوبے پر عمل آج یعنی پہلے دن سے شروع کر دیں کیوں کے کل چاہے چھٹیوں کی ہو یا عام دنوں کی کبھی نہیں آتی   


 ویسے تو چھٹیاں سب کے لئے ایک جیسی ہوتی ہیں مگر میں یہاں خاص طور پر لڑکیوں کے حوالہ سے ان چھٹیوں کو کارآمد بنانے کے بارے میں بات کروں گی. چند سر گرمیاں جو آپ کے لیے مفید ہو سکتی ہیں اور اپ اپنے ذوق کے  مطابق ان کا انتخاب کر سکتی ہیں درج ذیل ہیں


١. فہم قران کورس.


    کسی دوست یا عزیز کا خط آپ کی طرف آیا ہے لیکن ایسی زبان میں ہے جو اپ نہیں جانتے پھر اپ کیا کریں گے؟ ظاھر ہے یا تو خود وہ زبان سیکھیں گے یا پھر کسی ایسے شخص کے پاس جائیں گے جو یہ زبان جانتا ہے تاکہ آپ کو اپنے دوست کا پیغام پتا چل سکے. قرآن بھی الله کا پیغام اور ضابطہ حیات ہے اور ہم مسلمانوں پر الله کا بہت بڑا احسان یہ ہے کہ قرآن ہمارے ہاتوں میں اسی طرح موجود ہے جس طرح حضرت محمد صلی الله علیہ والہ وسلم پر نازل ہوا تھا. اس کتاب میں کچھ شک نہیں اس کو سمجھنا ہماری زندگی کا اولین مقصد ہونا چاہیے چونکہ عربی ہماری مادری زبان نہیں ہے اس لیے اس کو سمجھنے کے لیے ترجمہ تفسیر اور تجوید کے کورسز کرنے چاہیں تکے قرآن کے روشنی ہماری زندگی کو منور کر سکے اور ھمارے لیے آخرت کی راہ آسان ہو.


 


٢. معلوماتی کتب کا مطالعہ.


مطالعہ ذھن کو وسیع کرتا ہے اور اچھی کتاب انسان کی بہترین ساتھی ہے. ہمیشہ ایسی کتابوں کا انتخاب کریں جو دین و دنیا کی رہنما ہوں. تمام کتابیں خرید کر پڑھنا ممکن نہیں ہوتا اس لئے آپ کسی اچھی لائبریری سے استفادہ کر سکتی ہیں.


            


٣.کمپیوٹر کورس.


آج کا دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے اور معلومات حاصل کرنے کا اہم ذریعہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ ہے. کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے ذریعہ آپ دنیا بھر میں ھونے والی تحقیقات ہر موضوع پر دیکھ سکتی ہیں. لیکن ہر جدید ایجاد کی طرح اس کے بھی فائدوں کے ساتھ ساتھ نقصان بھی ہیں اور ان نقصانات سے دامن بچانا آپ کی عقل و دانش پر منحصر ہے. ایک باحیا اور با کردار مسلمان ہر چیز میں سے درست اور غلط کا انتخاب کر سکتا ہے. لیکن ایک بات یاد رکھیں کے اپنے سے متعلقہ اچھی اور معلوماتی ویب سائٹس ھی کھولیں



٤- اخبار کا مطالعہ.


دور حاضرہ سے با خبر رہنا ایک طالبہ کے لئے بہت مفید ہے.اور اخبار انکا بہترین زریعہ ہیں. اس سے علم میں وسعت پیدا ہوتی ہے جوکہ آپ کی تعلیم کے لئے بھی موثر ہے



٥-گھریلو فنون.


روزمرہ کے معمولات میں طالبات کو گھریلو امور سرانجام دینے اور فنون سیکھنے کا موقع کم ملتا ہے. چھٹیوں کو ایسے کاموں کے لئے غنیمت جانئے اور مختلف امور مثلا سلائی، کڑھائی،اور کوکنگ وغیرہ میں مہارت حاصل کریں. اس سلسلہ میں آپ کی والدہ آپ کی بہترین معلمہ ثابت ہو سکتی ہیں.آپ کو کوئی کورسز وغیرہ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی. ویسے بھی ہمارے معاشرے میں کوکنگ کلاسز اور ہوٹلنگ کا رحجان بہت بڑھ گیا ہے جو کے معاشرے کی معاشی حالت اور صحت کے لئے ویسے بھی نقصان دہ ہے. سادہ خوراک جسم کو طاقت اور توانائی فراہم کرتی ہے. یہ تمام فنون آپ کی شخصیت میں نکھار پیدا کریں گے



٦-ماں باپ کا ہاتھ بٹانا.


معمول کے دنوں میں دن کا زیادہ وقت کالج میں گزر جاتا ہے اور ماں باپ یہ سوچ کر سارے کام کر لیتے ہیں کہ بچوں کو پڑھنے کے لئے وقت مل جائے. لیکن آپ عام دنوں میں بھی پڑھائی کو بوجھ نہ سمجھیں اور اپنے والدین کا ہاتھ بٹا دیا کریں تو  الله آپ کے کام میں برکت ڈال دیں گے اور ہو سکتا ہے جو سبق آپ کو گھنٹے میں یاد ہونا ہو وو آدھے گھنٹے میں ہو جائے،لیکن چھٹیوں میں خاص طور پر آپ اپنے والدین کا ہاتھ بٹا سکتی ہیں اور پھر جب یہ عادت پختہ ہو جائے، تو عام دنوں میں بھی اس کو نافذ کر سکتیں ہیں.اسس لئے یہ دن آپ کے لئے رحمت بن سکتے ہیں کے آپ اپنے والدین کی خدمت کر کے جنت کما سکتے ہیں



٧.مستقبل کی منصوبہ بندی.


ان چھٹیوں میں امتحان کے بعد اپنی تعلیم سے مکمل طور پر غافل مت ہو جایئں کیوں کے بعض ادارے آپ کا رزلٹ آنے سے پہلے داخلہ ٹیسٹ لیتے ہیں جس کے متعلق آپ اخبار یا کمپیوٹر ویب سائٹ کے ذریعے معلوم کر سکتی ہیں. یہ ٹیسٹ آپ کی مستقبل کی تعلیم اور داخلے کے لئے ضروری ہیں. مثلا بی ایس اور بی اے آنرز کے لئے انٹری ٹیسٹ اور این.ٹی.ایس، ایم.کیٹ،ای،کیٹ وغیرہ



امید ہے یہ تجاویز آپ کے لئے مفید ثابت ہوں گی اور آپ ان پر عمل کی کوشش کریں گی  


اور اگر  کو یہ تجویز پسند آئیں تو اوپر موجود بز بٹن کلک کریں   



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160