صبح سویرے کی بد نظمی اور افرا تفری ۔۔۔۔ آخر کیوں ؟۔ حصہ چہارم

Posted on at


سادہ ناشتہ : ناشتہ خواہ ٹھنڈا ہو یا گرم لیکن سادہ اور سہل ہو سکتا ہے اگر آپ کھانا خود بنانے کی عادی ہیں تو ہفتہ وار چارٹ تیار کر لیں اور اس کے مطابق بچوں کو انڈا ، پراٹھا ، دلیہ ، توس ، تازہ پھل ، سینڈ ویچ یا فرنچ ٹوسٹ ناشتے میں دیں جبکہ چائے ، دودھ ، ملک شیک اور کسی قسم کا چاکلیٹ یا فلیورڈ ملک ڈرنک بھی دینے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ بچوں کی خواہشات کے آگے کوئی بند نہیں باندھا جا سکتا ، ان کی فرمائیش کبھی ختم نہیں ہوتی اور اکثر اس سے مختلف ہوتیں ہیں جو کہ آپ نے ان کے لئے سوچا ہوتا ہے ۔

ہمیشہ اپنی منصوبہ بندی اور ان چیزوں کی بنیاد پر ناشتہ تیار کریں جو کہ آپ کے ہاتھ میں ہے لیکن ساتھ ہی اس بات کا خیال بھی رہے کہ بچوں کو ان کی پسند کے مطابق ناشتہ ملے جو کہ غذاہیت سے بھی پھرپور ہو۔ ناشتہ بچوں کے لئے ہی نہیں بڑوں کے لئے بھی انتہائی اہم ہے اور کچھ ماہرین کا یہ موقف ہے کہ ناشتہ دن کی اہم غذا ہے اور چونکہ آپ کی بچوں کی غذاہیت سے پھرپور دن کا آغاز درکار ہوتا ہے اور ہر صبح اس کی ضرورت لازمی ہے لہذا ممکنہ طور پر خیال رکھیں کہ ناشتہ اور پھر لنچ کے لئے ساتھ لے جانے کی تمام تر اشیاء آپ کے کچن اور فریج میں موجود ہوں ۔

انڈے، ڈبلروٹی ،مکھن، جام اور جیلی تو معمول کی اشیاء ہیں لیکن کیچپ، یونیز اور پنیر کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنائیں ۔ ہمیشہ ایک ہی طرح کا ناشتہ اور ایک ہی طرح کا لنچ تیار نہ کریں بلکہ اس میں وارئٹی لانے کی کوشش جاری رکھیں تاکہ بچوں کا دل نہ ادب جائے ۔ ناشتے سے قبل ہی انہیں یونیفارم اور جوتے وغیرہ پہ نا دیں تا کہ کسی قسم کی ہنگامی صورتحال میں بھی وہ اسکول وین سے محروم نہ ہو سکیں ۔

اس کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ جلد تیار ہونے کے بعد بچے کی نیند پوری طرح ٹوٹ چکی ہوتی ہے اور مکمل طور پر جاگنے کے باعث بھوک لگنے پر وہ ناشتہ اچھی طرح کرتا ہے ۔ اس طرح آپ کو یہ جاننے میں بھی آسانی ہو جائے گی ناشتے اور بچوں کی اسکول کی روانگی کے درمیان کتنا وقت خرچ ہوتا ہے جس پر پوری توجہ رکھیں کیونکہ ایک مرتبہ یہ تمام چیزیں سیٹ ہو جائیں گی تو پھر کسی پلاننگ اور اضافی کوشش کے بجائے تمام کام خوش اسلوبی سے معمول کے مطابق ہوتے چلے جائیں گے۔

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160