ٹکٹ کلیکشن

Posted on at


 فارغ اوقات کو کام میں لانے كے لیے انسان کو کوئی نا کوئی مشغلہ ضرور کرنا چاہیے مثلاً باغبانی ، پڑھنا لکھنا ، ٹکٹ جمع کرنا . جمع کرنا ، تصویر بنانا ، تصویریں جمع کرنا وغیرہ . میرا مشغلہ ٹکٹ جمع کرنا ہے . میں طرح طرح كے ٹکٹ جمع کرتا رہا ہوں اور فری ٹائم یعنی فارغ وقت میں میرے البم میں ترتیب سے لگاتا رہتا ہوں . اِس طرح كے لمحات بہت اچھی طرح گزر جاتے ہیں . 

ٹکٹ جمع کرنا یعنی کلیکٹنگ ٹکٹ میرا پسندیدہ مشغلہ ہے . اِس لیے میں نے کبھی کوشش نہیں کی كے جلد اَز جلد بہت سارے ٹکٹ خرید لوں اور البم بھر لوں . خرید کر ایک ہی بار بہت سے ٹکٹ حاصل کر لینا مشغلے كے ادب كے خلاف ہے . اِس کا تقاضہ ہے كے ایک ٹکٹ كے حصول كے لیے محنت کی جائے . چناچے میں ٹکٹ خطوں سے اترتا ہوں یا دوسروں سے ٹکٹس کا تبادلہ کرتا ہوں . اِس سے جمع کرنے میں وقت تو لگتا ہے مگر مزہ بھی عطا ہے . 

میرے پس بڑی خوبصورت البم ہے . اِس پر ہر ملک كے ٹکٹ لگانے كے لیے الگ الگ صفحے ہیں . میں ان صفحوں پر مختلف ملکوں كے نئے نئے ٹکٹ لگاتا رہتا ہوں . اب میرے پاس اتنے ذیادہ ٹکٹ ہو چکے ہیں كے مجھے کم اَز کم 2 البم اور خریدنے کی ضرورت ہے . 

ٹکٹ جمع کرنے کا مشغلہ بہت مفید بھی ہے  . ٹکٹس كے مشاہدے سے مختلف ممالک کی شخصیت ، وغیرہ كے بڑے میں معلومات حاصل ہوتی ہیں اور وہاں كے عوام اور حکمرانوں كے بڑے میں بھی بہت کچھ معلوم ہوتا ہے کیوں كے ٹکٹس والی تصاویر اِس سلسلے میں رہنمائی کرتی ہیں . ان كے نزدیک مختلف ملکوں كے قومی دنوں ، عوامی اور یادگار كے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہیں . میں تو دوسروں کو بھی مشورہ دوں گا كے وہ فارغ وقت كے لیے کوئی نا کوئی مشغلہ ضرور کریں .



About the author

furqan-azam

Name: Furqan Azam
Education: BS electronic engineering (In Progress)
Profession: : freelance writer and blogger.
Hobby: Coins Collection.
I am crazy about playing video games like FIFA 14.

Subscribe 0
160