بچوں میں اسھال یا قبض کی شکایت

Posted on at


بچوں کے پیٹ کے امراض میں ایک بیماری بچوں کا دست میں مبتلا ہو جانا ہے۔ یہ بچوں کے لیئے بہت خطرناک ہو سکتے ہیں۔ اسہال کی صورت میں بہترین تدبیر احتیاط ہے۔ اور اسکے لیئے نمکول یا او آر ایس ملا پانی کا ستعمال بڑا ضروری ہے۔ جس گھر میں بھی بچے ہوں وہاں نمکول وغیرہ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ اسہال کسی بھی چیز سے ہو سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ ڈاکٹراسہال میں بچے کو خوب پانی پلانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ایسا پانی جس میں گلوکوز اور تھوڑا سا نمک شامل کر لیا جاۓ۔

تو بچے کے جسم میں نمکیات کی کمی نہیں ہو گی۔ اور بچہ بہت جلد کمزور نہیں پڑے گا۔ چھوٹے موٹے دست کی صورت میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں لیکن اگر دو سال سے کم عمر بچوں میں چوبیس گھنٹے تک دست رہتے ہیں۔ جہاں بچے دست اور اسہال کا شکار ہوتے ہین۔ وہیں بچوں میں قبض کی شکایت بھی عام ہوتی ہے۔ یہ دونوں صورتیں بچے کے نظام انہظام میں کسی کمزوری یا خرابی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس میں بھی بچے کو دی جانے والی غذا کا بہت اہم ہاتھ ہوتا ہے۔

بے چھنے آٹے کی روٹی، دالیں، تازہ پھل اور سبزیاں یہ سب غذائی ضروریات میں سے ہیں۔ بچے کو انہیں کھلانا چاہیئے۔ یہ ضروری نہیں کہ بچہ روز ایک مرتبہ باتھ روم جاۓ۔ بعض بچوں میں یہ وقفہ کم اور بعض میں زیادہ ہوتا ہے۔ کیونکہ ہر بچے کا نظام انہظام ایک دوسرے سے تھوڑا مختلف ہوتا ہے۔ بچے بہت معصوم اور بے بس ہوتے ہیں۔ والدین کی زمہ داری ہے کہ انکا خیال رکھیں۔ اگر شروع میں انکی صحت اچھی ہو گی تو اس بات کا امکان ہے کہ وہ جوانی اور بڑھاپے میں بھی صحت مند زندگی گزاریں گے۔


 



About the author

160