رمضان کریم برکتوں اور سعادتوں والا مہیںہ "حصہ اول"

Posted on at


 رمضان کریم برکتوں اور سعادتوں والا مہیںہ



 


رمضان المبارک اپنی رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ عالم اسلام پر سایہ فگن ہو رہا ہے مسلمانوں کے لئے یہ مبارک مہینہ خوشیاں ہی خوشیاں لاتا ہے اس مقدس ماہ میں مسلمان اپنے رب کو راضی کر لیتے ہیں۔ دن کو مسلمان اللہ تعالٰی کی رضا کے لئے کھانا پینا اور خواہشات نفسانیہ کو چھوڑ کر اور رات کو تراوٰیح و قیام اللیل میں مشغول ہو کر تقویٰ کی پرسکون زندگی گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔



 


حدیث پاک کے مطابق بہیت سے ایسے خوش نصیب لوگ بھی ہوتے ہیں جن کی اس با برکت ماہ میں بخشش ہو جاتی ہے اور اس با برکت ماہ میں اللہ پاک جنت کے تمام دروازے کھول دیتا ہے اور جہنم کے تمام دروازے بند کروا دئیے جاتے ہیں اور شیاطین کو اس مہینے کے اندر جکڑ لیا جاتا ہے۔
خدا تعالٰی نے اپنے بندوں کی بخشش کے لئے اس پاک مہینے میں قدم قدم ایک انعام رکھا ہے۔



یہاں تک کے اس رحمتوں کے مہینے میں روزے کی حالت میں سونا بھی عبادت میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس پاک مہینے کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک رات ایسی ہے جس کی فضیلت ہزار راتوں سے بہتر ہے جسے  لیلتہ القدرت جاتا ہے۔ اور جس نے رمضان کے مہینے میں اس ایک رات کو پا لیا تو گویا اس نے اپنی طرف خدا کو راضی کر لیا۔ اس ایک رات کی عبادت کئی ہزار سال کی عبادتوں سے بہتر ہے۔



 


اس کے علاوہ رمضان مبارک کے با برکت مہینے میں خدا تعالٰی سحر و افتار کے وقت بھی اپنے بندوں کی دعا کو قبول فرماتا ہے۔ اس ماہ مبارک کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور آخری عشرہ جہنم سے آزادی کا ہے۔



یہ مہینہ ہر لحاظ سے امت مسلمہ کے لئے رحمتوں والا ہے اس لیے اس مبارک مہینے میں جتنا ہو سکے اپنے رب کی عباست کی جائے۔
نبی پاکؐ نے ارشاد فرمایا۔۔۔


جو شخص رمضان المبارک کے مہیے کو پائے اور اس میں اپنی مغفرت نہ کروائے اس سے ذیادہ بدنصیب اور بد بخت شخص کوئی نہیں ہے"۔"




About the author

qamar-shahzad

my name is qamar shahzad, and i m blogger at filamannax

Subscribe 0
160