ہمارا مزہب اور ہمارا میڈیا

Posted on at


ہمارا مزہب اور ہمارا میڈیا


ہمارے معاشرے میں ہمارے مزہب نے اور ہمارے میڈیا دونوں نے ایک دوستے کو بہت متاثر کیا ہے اور شروع سے ہی ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ چلتے آرہے ہیں اس کی مثال ہم یوں دے سکتے ہیں جب کسی ٹی چینل پر کوئی اسلامی پروگرام ہوتا ہے تو ہمارے بڑے بڑے علما کرام اس پروگرام میں حاضر ہوتے ہیں اور ناظرین کو دینی اسلام کے مطلق علم دیتے ہیں اور دوسرے جگہ پر یہی علما کرام کہتے ہیں کہ اسلام میں تصویر حرام ہے تصاویر بنانے کا گناہ ہے اور اس ےے پرہیز کرنا چاہیے اور خود وہ ٹی وی پر لاٰیو شو میں آتے ہیں


 




اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ میڈییا نے ہمارے مزہب کو متاثر کیا ہے اور ان کو ٹی وی پروگرامز کرنے پر مجبور کیا ہے لیکن ہمارے مزہب کی بہتری کے لیئے دوسرا یہ کہ ہمارے مزہب نے میڈیا کو کیسے متاثر کیا ہے وہ اس طرح کہ جب بھی کوئی اسلامی مہینہ آتا ہے مثال کے طور پر محرم یا رمضان شریف تو یہ ٹٰی وی والوں کی مجبوری بن جاتی ہے کی وہ دوسرے پروگرام بند کر کے اسلامی پروگرام نشرکریں تو اس طرح مزہب بھی میڈیا کو متاثر کرتا آرہا ہے۔


 




 ان اسلامی پروگرامز سے میڈیا کا کوئی نقصان نہیں ہوتا کیوں کہ ان اسلامی پروگرامز سے بھی ان کو اتنا ہی منافا ہوتا ہے جتنا دوسرے پروگرامز سے ہو رہا ہوتا ہے اس لیئے کہ ہمارا میڈیا  کمرشل ہے اور یہ سب صرف پیسوں کے لیئے ہی ہوتا ہے۔ اسی طرح ہمارے علما کرامز کو بھی میڈیا میں آنے کا کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے علما کرام ٹی وی پر ہی بہت سی دینی تعلیم دے دیتے ہیں اور علما کرام  کے میڈیا میں آنے سے کئی آیسے لوگوں کو فائدہ پہنچتا ہے جو گھروں سے نہیں نکلتے ہوتے۔


 




About the author

160