ساس بہو کا رشتہ کیسے مضبوط ہو سکتا ہے ؟

Posted on at


ساس اور بہو یہ دونوں رشتے ہی ایسے ہیں جن میں کسی نہ کسی بات کو لے کر جگھڑا ضرور ہوتا ہے کبھی ساس کے گلے اپنی بہو سے اور کبھی بہو کے گلے اپنی ساس سے یہ کبھی نہ ختم ہونے والے جھگڑے ہوتے ہیں ساس کی ان جھگڑوں میں زیادہ غلطی ہوتی ہے کیوں کہ ایک ساس جب اپنے بیٹے کے لئے دلہن پسند کرتی ہے تو پہلے اسے اسی خوش فہمی میں رکھتی ہے کہ میں تمہیں اس گھر کی رانی بنا کر رکھوں گی اور بہو بیچاری اتنی سادہ ہوتی ہے کہ وہ اس کی انہی باتوں میں آ جاتی ہے 


لیکن حقیقت کچھ اور ہی ہوتی ہیں جب بہو کا پاؤں اپنے سسرال میں پڑھتا ہے تو اسی دن سے ساس اور بہو ایک دوسرے کی دشمن بن جاتی ہیں ساس کا اکثر یہی کہنا ہوتا ہے کہ بہو نے میرے بیٹے کو مجھ سے جدا کر دیا ہے اور لوگوں کے سامنے اپنی بہو کی برائیاں کرتی رہتی ہے اور جب بہو لوگوں کے منہ سے اپنی برائیاں سنتی ہے تو اس کا دل بھی برا ہو جاتا ہے اپنی ساس سے اور پھر وہ بھی اپنی ساس کی برائیاں کرنے بیٹھ جاتی ہے اور کرتے کرتے میاں بیچارہ بیچ میں پستا رہتا ہے اگر ماں کو رازی کرے تو بیوی ناراض اور اگر بیوی کو رازی کرے تو ماں ناراض اور یہی چیزیں اس کا جینا دوبھر کر دیتی ہیں 


اگر ایک ساس جو کہ اپنے بیٹے کی شادی بہت دھوم دھام سے کرتی ہے اور اس کے لئے بہو بھی اپنی ہی مرضی سے لاتی ہے تو اس ساس کو اپنی بہو کے ساتھ جھگڑا بلکل نہیں کرنا چایئے اور اسے اپنی بیٹی بنا کر رکھنا چایئے اور اس ساس کو یہ سوچنا چایئے کہ میری بیٹی بھی کسی کے گھر میں ہے اور اگر میری بیٹی کے ساتھ اس کی ساس ایسا کرے تو میرے دل پر کیا گزرے گی اگر ایک ساس کی سوچ اس طرح کی ہو جائے تو یہ جھگڑے بلکل ختم ہو سکتے ہیں 


کیوں کہ ایک ساس کا بہت اہم کردار ہوتا ہے گھر کو بسانے میں بھی اور اجاڑنے میں بھی اکثر لوگوں کے گھر صرف اور صرف ساس بہو کے جھگڑوں کی وجہ اجڑ جاتے ہیں اور بعد میں ساس اور شوہر دونوں پشتاتے رہتے ہیں اور ان کے پاس پشتاوے کے علاوہ کچھ بھی باقی نہیں بچتا 


ساس اور بہو کے جھگڑے بہت آسانی سے ختم ہو سکتے ہیں اگر ساس  بہو کی برائی کر بھی دے تو بہو کو چاہیئے کہ وہ صبر سے کام لے اور برداشت کرے اور اگر بہو ساس کی برائی کرے تو ساس کو چاہیئے کہ اسے پیار سے سمجھایئے اور اپنی بیٹی کی طرح اس سے بات کرے اور اگر بات آ جائے شوہر پر تو شوہر کو بیوی کو سمجھانا چاہیئے اور اپنی ماں کو رازی کرنے کی خاطر اگر تھوڑی دیر کے لئے بیوی کو ناراض کرنا ہو تو کر دے لیکن اپنی جگہ اسے رازی کرے یہی چیزیں ہیں جو کہ ساس اور بہو کے جھگڑوں کو ختم کر سکتی ہیں 

اور ساس بہو مہربانی فرما کر سٹار پلس کے ڈرامے نہ دیکھنا ہاہاہا ورنہ آپکے جھگڑے لازمی ہونگے 


About the author

ha43mnakhan

My name is hamna khan

Subscribe 0
160