تروتازہ جلد کے لیے پانی کس قدر ضروری ہے؟

Posted on at



بیشتر لوگ جانتے ہیں کہ جسم کے لیے پانی ناگزیر ہے لیکن شاید اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ پانی جلد کے لئے ایک کرشمہ ہے۔ہر عورت چاہتی ہے کہ اس کئ جلد سدا خوبصورت وتوانارہے جس کے لئے خواتین نگہداشت حسن کی مصنوعات پر ڈھیروں روپے خرچ کرتی ہیں،جب کہ قدرت کی ایک انمول نعمت پانی ہے جو کہ جسم کے لئے بے حد مفید ہے۔


چہرے کی خوبصورت اسی وقت ممکن ہے جب جلد صاف وشفاف ہو۔جلد کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ ہمیشہ ملائم وصحت مند رہے اوراس کی نمی برقرار رہے،اس لئے پانی پینا ان مسائل کا حل ہے،لیکن صرف پانی پینا نہیں بلکہ وافر مقدار میں پانی پینا بہترین طریقہ ہے لیکن اس ضمن میں سب کوتاہی برتتے ہیں جس سے جسم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوجاتا ہے۔


پانی ہمارا جسمانی نظام چلانے کے کام آتا ہے۔یہ نہ صرف خون کی روانی میں مدد کرتا ہے بلکہ یہ جسم میں موجود زہریلے مادوں سے بھی نجات دلاتا ہے ۔اس کے علاوہ پانی جسم میں ہاضمے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے ۔ اور غذا کو جذب کرتا ہے تاکہ غذا خلیات تک بہ آسانی پہنچ سکے ۔جلد میں موجود خلیات تہہ کی شکل میں ہوتے ہیں تاکہ وہ ایک دوسرے کو لپیٹ لیں۔ ان تہوں کے درمیان کی خالی جگہ میں ہونٹ کی شکل کے باڑ ہوتے ہیں تاکہ جلد بیکٹریااور فنگس انفیکشن سے محفوظ رہ سکے ۔


پانی کی مناسب مقدار جسم کو نہ ملنے سے یہ باڑ بھاپ بن کراڑ جاتی ہے۔جس کی وجہ سے جلد خشک،سخت اور انفیکشن سے بچاؤ کے لیے غیر محفوظ ہوجاتی ہے۔جلد سے نمی کم ہوجانے کی علامات میں خارش اور کھنچاؤ ہے،جو لچک کی کمی کے باعث ہوتا ہے۔گرمیوں میں جسم عام حالات سے زیادہ پسینہ خارج کرتاہے۔پانی کی اس کمی کو فوری طور پر پورا کرنا ضروری ہے تکہ کیل مہاسے جلد میں جگہ نہ بنا سکیں۔


اس سلسلے میں یہاں ایک بات بتانا ضروری ہے کہ پانی کی کمی والی جلد اور خشک جلد میں فرق پایا جاتا ہے چونکہ ان دونوں کی علامات مشترکہ نہیں ،اس لئے یہ اہم ہے کہ ان دونوں کے درمیان فرق معلوم ہو۔ڈی ہائیڈریشن دراصل جلد میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔


جلد کی نمی کھودینے کے پیچھے ایک بڑھتی عمر ہے۔اس کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی،جراثیم کا حملہ اور مناسب خوراک کا فقدان بھی چند عوامل ہیں،جس کے باعث جلد اپنی کشش کھو دیتی ہے،لیکن ان سارے مسئلوں کا حل صرف اپنے لائف اسٹائل میں چند ردوبدل کرکے ڈھونڈسکتے ہیں۔


مندرجہ بالا دلائل سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ جسم کو مستقل طور پر پانی کی ضرورت رہتی ہے۔اس کے لئے ڈائٹ میں تازہ پھلوں ،تازہ جوس اور سبزیوں کا اضافہ کیجئے۔



About the author

DarkKhan

my name is faisal ......

Subscribe 0
160