برج فل ویو ریکٹفائر

Posted on at


برج فل ویو ریکٹفائر



برج ویو فل ریکٹیفائر ایک ایسی دیوائس ہوتی ہے جس کے اندر ۴ ڈایوڈ استعمال ہوتے ہیں اور آوٹ پٹ پر ایک رزسٹر ہوتا ہے جس کو آوٹ پٹ دی جاتی ہے۔ سرکٹ میں ڈایوڈز کے نام دی ون اور ڈی ٹو اور ڈی تھری اور ڈٰی فور رکھا گیا ہے ان چاروں ڈایوڈز کو ایک ١۲ وولٹ کے ٹرانسفارمرز سے اے سی سپلائی دی جاتی ہے اور اس سپلائی کو ڈایوڈز دی سی سپلائٰ کے رییپلز میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ زیادہ تر اسی ریکٹیفائر کو ہر جگہ پر استعمال کیا جاتا ہے اور اس کو استعمال کرنے کا فائدہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔


 




برج فل ویو ریکٹفائر کے کام کرنے کا اصول



جب ہم اس ریکٹفائر کو اے سی سپلائی کے ساتھ جورتے ہیں اور آے سی سپلائی کا پہلا ہاف سائیکل آتا ہے تو سرکٹ میں لگے پہلے دو ڈایوڈ فارورڈ بائس اور باقی کے دو ڈایوڈ ریورس بائس ہوجاتے ہیں کیوں کے جو ڈایوڈ فاردرڈ بائس ہوتے ہیں صرف وہی کنڈکٹ کرتے ہیں اور اے سی کے ہاف سائیکل کو آوٹ پٹ پر دیتے ہیں اور جب اے سی سپلائی کا دوسرا ہاف سائیکل چارروں ڈایودز میں سے گزرتا ہے تو تو پہلے والے دو ڈایوڈز ریورس بائس اور باقی کے دو ڈایوڈز فارورڈ بائس ہوجاتے ہیں اور ہمیں دوبارہ آوٹ پٹ ملتی ہے یعنی اس میں ہمیں پورا سائیکل ملتا ہے اور ہماری کوئی ان پٹ ضائع نہیں ہوتی ہے۔


 




اس ریکٹیفائر میں ہمیں صرف ۲ ڈایودز کی بجائے چار ڈایوڈز استعمال کرے پڑتے ہیں جن کو استعمال کرنے کا ہمیں یہ فائدہ ہوتا ہے کہ ہمارہ باقی کا ہاف سائیکل ضآئع ہونے سے پچ جاتا ہے یہ دوسرے تمام ریکتفائرز کے مقابلے زیادہ بہتر کام کرتا ہے اور اس کو استعمال بھی بہت زیادہ کیا جاتا ہے۔


 




About the author

160