!....مغل پورہ کی نہر.... اور وہاں کے گول گپے

Posted on at


!....مغل پورہ کی نہر .....اور وہاں کے گول گپے

 


آج میں بات کرنگی مغل پورہ کی نہر کے بارے میں جو کہ میرے گھر سے کچھ ہی فاصلےرات پر ہے یہ نہر دو سڑکوں کے درمیان واقع ہے ان سڑکوں پر بہت زیادہ رش ہوتا ہے ٹریفک کا ہزاروں گاڑیاں گزرتی ہیں وہاں سے اور بہت ہی گھما گہمی رہتی ہے وہاں پر ہر وقت دن میں تو سڑک پر بے شمار گاڑیوں کا ہجوم رہتا ہے مگر جیسے ہی شام اور رات ہوتی ہے وہاں کا منظر ہی بدل جاتا ہے گاڑیاں تو اس سڑک پر سارا دن اور ساری  ہی چلتی ہیں مگر رات ہوتے ہی وہاں پر لوگوں کا بھی ہجوم اکھٹا ہو جاتا ہے

 

 

 

 

اب جیسے کہ گرمی بھی اپنے عروج پر ہے اور خاص کر لاہور میں تو ان دنوں گرمی اتنی زیادہ ہے کہ اس گرمی نے تو ہر انسان کو پریشان اور بیمار کر دیا ہوا ہے اور رہی سہی کثر بجلی نے پوری کر دی ہوئی ہے سارا سارا دن بجلی نہیں آتی ہے اور اوپر سے رمضان کا مہینہ بھی ہے جس وجہ سے زیادہ پریشانی بنتی ہے روزے داروں کے لئے بھی تو اسی لئے پھر لوگ گرمی سے تنگ ہو کر نہر پر چلے جاتے ہیں وہاں پر لوگ دن کے وقت بھی جاتے ہیں مگر دن کے وقت وہاں صرف لڑکے اور آدمی ہی جا سکتے ہیں کیونکہ ایک تو وہاں سڑک پر رش بہت ہوتا ہے اور اسی لئے خواتین دن کے وقت وہاں نہیں جاتی ہیں پر جیسے ہی رات ہوتی ہے خواتین بھی نہر کا روح کرتی ہیں اپنے شوہر یا پھر اپنی فیملی کے ساتھ اور پھر اکثر خواتین بھی نہر میں اترتی ہیں یا پھر بہت سی خواتین صرف پاؤں نہر کے اندر کر کے بیٹھ جاتی ہیں مگر میں آج تک اس نہر میں کبھی پاؤں تک بھی نہیں کئے پانی کے اندر کیونکہ مجھے پانی سے بہت زیادہ ڈر لگتا ہے اسی لئے اگر میں کبھی نہر پر جاؤں بھی اپنی فیملی کے ساتھ تو صرف نہر کے کنارے پر ہی بیٹھتی ہوں وہ بھی کنارے سے تھوڑا دور ہو کر

 

 

 

 

رات کے وقت جسے کہ میں نے بتایا کہ نہر پر بہت سے لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ یا پھر اکثر لوگ اپنے دوستوں کے ساتھ وہاں پر آتے ہیں ایک تو نہر کے پانی میں نہانے یا کنارے پر بیٹھنے کے لئے اور دوسرا نہر کے ساتھ بہت اچھی اور صاف ستھری پارک بھی بنائی گئی ہے جہاں پر جھولے بھی لگے ہوئے ہیں بچوں کے لئے اور لوگ اکثر رات کا کھانا کھا کر وہاں پر واک بھی کرنے آتے ہیں اور بچے بھی اس پارک میں بہت زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں اور ہری ہری گھاس پر بھاگتے ،لیٹتے اور بیٹھتے ہیں اور جو سب سے مزے کی اور اچھی بات ہے وہاں پر وہ یہ ہے کہ وہاں مطلب نہر کے کنارے پارک میں بہت سی جگہوں پر گول گپے کے بہت سے ٹھیلے  لگاہے جاتے ہیں رات کے وقت جن کو کھانے کے لئے بہت سے لوگ روزانہ وہاں پر آتے ہیں اکثر لوگ موٹر سائکل پر اور اکثر لوگ اپنی فیلملز کے ساتھ گاڑیوں میں آتے ہیں اور پھر وہاں پر کچھ جگہوں پر گول گپے کھانے کے لئے کرسیاں لگی ہیں اور کچھ جگہ پر گھاس پر چٹایاں بچائی گئی ہیں اور پھر وہاں کے گول گپے بھی بہت مزے کے ہوتے ہیں اور وہاں کا منظر بھی اچھا لگتا ہے اور  بہت مزہ آتا ہے وہاں پر گول گپے کھانے اور ساتھ میں سڑک پر گاڑیوں کا ہجوم اور ساتھ میں پارک میں مختلف لوگوں کو دیکھنے  اور لطف اندوز بہت اچھا لگتا ہے

 

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160