آبادی کا پھیلاؤ ....حصّہ اول

Posted on at


!....آبادی کا پھیلاؤ

 

 میرا آج کا بلاگ آبادی کے پھیلاؤ پر ہے جو کہ اب بہت سے بڑے مسلوں میں سے ایک بہت بڑا اور پریشان کن مسلہ بن چکا ہے ملکوں اور قوموں کا وجود آبادی اور لوگوں سے ہی ہوتا ہے اور یہ انسان ہی ہیں جو کہ ملک اور قوم کو چلاتے ہیں اور یہ  لوگ ہی ہوتے ہیں جو کہ  اپنی محنت اور قربانیوں سے ایک قوم کو وجود میں لاتے ہیں بہت سے لوگوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دیا وہ بھی صرف اور صرف اس لئے کہ وہ اپنے ملک اور قوم کو آزاد اور خوش حال دیکھ سکیں اور جانوں کے نذرانے کے بعد ہی ہمیں یہ پیارا وطن ملا اور بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو کہ اپنے دماغی اور اچھی سوچوں کے بل بوتے پر اپنے پیارے وطن اور اس وطن کی عزت کی خاطر بڑے سے بڑے اور اچھے کام کر جاتے ہیں ایسے کام جس سے ملک اور قوم کو فائدہ حاصل ہو اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو 

 

 

 


جیسے کہ کہا گیا تھا کہ لوگ ملک کا بہت بڑا سرمایا ہوتے ہیں مگر انے والے دور میں پڑھتی ہوئی آبادی بہت مسلے مسائل پیدا کرے گی اور نا صرف یہی بلکے اس سے ترقی کی راہ میں بھی بہت سی رکاوٹیں پیدا ہوں گی اور اس سے غربت میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہو جاۓ گا ظاہر سی بات ہے جب آبادی زیادہ ہو گی تو لوگوں کو رہنے کے لئے جگہ بھی زیادہ چاہئے ہو گی اور جب آبادی زیادہ ہو گی تو ضروریات بھی بہت زیادہ ہوں گی ایسے میں لوگوں کو رهنے کے لئے زیادہ جگہ کی ضرورت ہوگی مگر اب جیسا کہ دیکھا جا رہا ہے کہ لوگوں کو رهنے کے لئے جگہ بھی کم پڑنے لگ گئی ہے اس کے علاوہ جب آبادی زیادہ ہو گی تو آمدنی اور پیداوار بھی کم پڑنے لگ جاۓ گی اور اسی وجہ سے پھر غربت کی شرح میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہو جاۓ گا اور غربت بھی ایک  بہت بڑا مسلہ ہے اور یہ مسلہ بھی آبادی سے ہی جڑا ہوا ہے اور اسی وجہ سے پھر لوگوں کو اشیاۓ ضروریات بھی پوری نہ ہو سکیں گی اور یہی حالت آبادی اور ذرایع میں بھی فرق محسوس کرواتی ہے اور ویسے بھی نا صرف پاکستان ہی بلکے جس بھی کسی ملک میں تعلیم کی کمی ہو گی وہ ملک کبھی بھی اپنے ذرایع نہیں پیدا کر سکتا ہے اور پھر اس صورت حال میں نتیجہ کچھ اچھا نہیں آتا ہے بلکے اس صورت حال میں پھر وہ ملک اور قوم معاشی بد خالی اور غربت دونوں کا شکار ہو جاتی ہے 

 

 

 


اب اگر دیکھا جاۓ تو آبادی کی شرح میں صرف اور  صرف اضافہ ہی ہوا ہے اور یہ کم نہیں بلکے بڑھی ہی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے دن با دن پڑھ رہی ہے اور دنیا کی یہ آبادی ٢٠٢٥ میں ٨.٥ ہو جاۓ گی اور پاکستان کی آبادی ١٤٠ ملین ہو گئی ہے اور اسی وجہ سے آبادی مزید پڑھ رہی ہے اور پاکستان میں آبادی کے بڑھنے کی شرح میں ٣ فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ بہت بڑا ہے اور بلکے انے والے وقت میں پاکستان کی آبادی اتنی زیادہ ہو جاۓ گی کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن جاۓ گا ویسے تو بھارت بھی آبادی کے لحاظ سے بہت بڑا ملک ہے مگر وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی بھی آبادی بہت زیادہ ہو جاۓ گی 

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160