پاور سپلائی فلٹرز اور ریگولیٹرز

Posted on at


پاور سپلائی فلٹرز اور ریگولیٹرز



پاور سپلائی فلٹر ہاف ویو اور فل ویو ریکٹیفائرز کی اوٹ پٹ میں سے پلز کو ختم کر کے اس کو خالص ڈی سی سپلائی میں تبدیل کرتا ہے اس لیئے اس کو مختلف ریکٹیفائرز اور پاور سپلائی اور مختلف الیکٹرونکس سرکٹ میں استعمال کیا جاتا ہے پاور سپلائی کو فلٹر کرنا بہت ضروری ہوتا ہے کیوں کہ تما الیکٹونکس ڈیوایسس خالص ڈٰی سی سپلائی پر کام کرتے ہیں فلٹرز میں ہم مختلف وسم کے کپیسٹروں اور رزسٹرز کو استعمال کرتے ہیں۔


 



 


زیادہ تر پاور سپلائی اپلیکشن میں ٦۰ ہرٹذ فریکونسی اے سی پاور لائن وولٹیج کو ایک خالص سیدھی ڈی سی پاور میں تبدیل کیا جاتا ہے اور ٦۰ ہرٹز فریکونسی جو کہ ایک ہاف ویو ریکٹیفائر کی آوٹ پٹ ہوتی ہے اور ١۲۰ ہرٹز فریکونسی جو کہ ایک فل ویو ریکٹیفائر کی آوٹ پٹ ہوتی ہے ان کو پاور سپلائی فلٹرز سے خالص اور سیدھی ڈی سی سپلآئی میں تبدیل کیا جاتا ہے اور اس سے زیادہ وولٹیج ویری ایشن بھی فلٹر ہو جاتا ہے۔


 



 


اکژ جگہوں پر ان پاور سپلائی فلٹرز کے ساتھ مختلف قسم کے ریگولیٹرز کو بھی استعمال کیا جاتا ہے ویسے تو ان دونوں کا کام ایک ہی ہوتا ہے لیکن ان دونوں کو ساتھ ساتھ استعمال کرنے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اگر ڈی سی کے کچھ پلز ان پاور سپلائی فلٹرز سے گزرنے کے باوجود بھی بچ جائیں تو یہ ریگو لیٹرز ان کو ختم کر دیتے ہیں یعنی ان کو یہ فائدہ ہے کہ اگر کچھ پلز ٹھیک طرح سے فلٹر نہ ہوں تو انہیں یہ فلٹر کر دیتے ہیں۔


 


 



About the author

160