عید کی تیاریاں

Posted on at


عید کی تیاریاں



جیسے ہی رمضان شریف آتا ہے لوگ عید کی تیاریاں بھی شروع کر دیتے ہیں اور عید ہر دفع سب کے لیئے خوشیاں لے کر آتی ہے چاہے وہ امیر ہو یا گریب ہو عید سے پہلے یعنی رمضان شریف میں بازاروں میں بہت رش ہو جاتا ہے اور بہت زیادہ لوگ گھروں سے نکل کر شوپنگ کرتے ہیں کچھ لوگ سارا سال عید کا انتطار کرتے ہیں اور پورا سال شوپنگ کے لیئے پیسے اکٹھے کرتے رہتے ہیں اور پھر جیسے ہی عید کے دن قریب آتے ہیں پورے سال کی شوپنگ اکٹھی کر لیتے ہیں اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان دنوں چیزیں کم دام پر ملتی ہیں۔


 


 



عید پر لوگوں کے کاروبار میں بھی آضافہ ہوتا ہے کیوں کہ عید پر بہت زیادہ شوپنگ ہوتی ہے اس لیئے دوکان دار اپنی دوکانیں مال سے بھر لیتے ہیں اور ان کی دوکان کا سارا مال عید کے دنوں میں بک بھی جاتا ہے یہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ اور اپنا مال پیچنے کے لیئے طرح طرح کی سکیمیں اور سیل لگاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ عید پر زیادہ شوپنگ کرتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ عید سے ١۰ دن اور کچھ لوگ ۵ دن پہلے شوپنگ پر نکلتے ہیں۔


 


 



لڑکیاں اپنے لیئے کپڑوں اور جوتے وغیرہ کے ساتھ ساتھ مہندی اور چوریاں لاتی ہیں اور عید پر چوریاں اور مہندی پسن بھی بہت کی جاتی ہیں عید کے موقع پر ایک اچھی بات یہ ہے کہ تمام گھر والے یا دوست ساتھ مل کر شوپنگ کرتے ہیں اور ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملتا ہے ان دنوں کاروباری لوگ بہت مسروف ہو جاتے ہیں  


 




About the author

160