نئے صارفین کے لیے فلم انیکس پر بلاگ پیش کرنے کا صحیح طریقہ اور دیگر اہم معلومات

Posted on at


فلم انیکس پر نئے رجسٹر ہونے والے صارفین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے اور بہت سے نئے آنے والے صارفین کے ذہن میں جو پہلا سوال آتا ہے وہ یہ ہے کہ فلم انیکس پر بلاگ کیسے لکھنا ہے اور بلاگ میں مواد کیسا ہونا چاہیے وغیرہ وغیرہ- اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوۓ میں نے فلم انیکس پر نئے آنے والے صارفین کی مدد کرنے کا سوچا کہ کیوں نہ ایک ایسا بلاگ لکھا جائے جس سے نئے آنے والے صارف راہنمائی حاصل کر سکیں



 یہاں ایک بات بتاتا چلوں جو کہ سب سے اہم ہے، فلم انیکس پر آپ کہیں سے بھی مواد چوری یا نقل کر کے نہیں لکھ سکتے- آپ کی جناب سے پیش کیا گیا ہر بلاگ موڈریٹرذ حضرات چیک کرنے کے بعد ہی منظور کرتے ہیں- ادبی سرقہ (الفاظ کی چوری) ثابت ہونے کی صورت میں آپ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے



بلاگ لکھنے کے لئے نیچے موجود تصویر کے مطابق فلم انیکس کے صفحے پر موجود پلس آئیکن پر کلک کریں اور پھر رائٹ اے بلاگ پر کلک کریں



بلاگ میں شامل مواد 100 فیصد آپ کا اپنا ہونا چاہیے
بلاگ میں لکھا مواد آپ کے منتخب کردہ موضوع کے متعلق ہونا چاہیے
بلاگ میں اپنے منتخب کردہ موضوع کے متعلق دو سے تین تصاویر ضرور شامل کریں- تصویر شامل کرنے کے لئے نیچے موجود تصویر کے مطابق ایڈ امیج بٹن پر کلک کریں اور اپنی منتخب کردہ تصویر اپنے کمپیوٹر، فلم انیکس لائبریری یا کسی ویب سائٹ کا (یو آر ایل) لنک دے کر اپنے بلاگ میں شامل (ایڈ) کر لیں



بلاگ میں اگر آپ چاہتے ہیں تو منتخب موضوع کے متعلق فلم بھی شامل کر سکتے ہیں- فلم شامل کرنے کے  لئے نیچے موجود تصویر کے مطابق ایڈ ویڈیو بٹن پر کلک کریں اور فلم انیکس لائبریری سے اپنی منتخب کردہ فلم ایڈ کر لیں، اس کے علاوہ آپ فلم انیکس، یوٹیوب اور ومیو پر موجود فلم بھی ایمبڈ کوڈ دے کر شامل سکتے ہیں 



بلاگ میں موجود اہم الفاظ کو بولڈ کریں، اس کے علاوہ آپ اہم الفاظ کے ساتھ لنک بھی دے سکتے ہیں جہاں پڑھنے والے بلاگ میں موجود لنک کئے گئے الفاظ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں- راہنمائی حاصل کرنے کے لئے نیچے موجود تصویروں سے مدد حاصل کریں 




فلم انیکس کے صفحے پر اپنے منتخب موضوع کے متعلق اہم الفاظ کو ٹیگ کریں



بلاگ پبلش کرنے سے پہلے مواد جس زبان میں تحریر کیا گیا ہے اس کا انتخاب کریں، بصورت دیگر فلم انیکس ٹیم کی جانب سے آپ کے بلاگ کو نیور پبلش ڈرافٹ کا درجہ دے دیا جائے گا



 میں امید کرتا ہوں کہ میری یہ کوشسش آپ کوصحیح طریقے سے بلاگ پیش کرنے کے متعلق مشکلات دور کرنے میں کارآمد ثابت ہوگی


 



About the author

160