وولٹیج ریگولیٹر

Posted on at


وولٹیج ریگولیٹر


جب فلٹر رپل فیکٹر کو پاور سپلائی سے کم کر دیتا ہے تو کپیسٹر کے ساتھ ہم ریگولیٹر کو استعمال کرتے ہیں ایک وولٹیج ریگولیٹر فلٹر کے ساتھ فلٹر کی اوٹ پٹ پر لگا ہوتا ہے یہ اوٹ پٹ کو کونسٹینٹ رکھتا ہے کیوں کہ جب ٹمپریچر میں تبدیلی آتی ہے یا ریکٹٰیفائر کی ان پٹ میں تبدیلی آتی ہے تو اس کا اثر ریکٹیفائر کی اوٹ پٹ پر بھی پڑتا ہے اس لیے اس کو استعمال کیا جاتا ہے کہ اگر کوئی تبدیلی ائے تو یہ آوٹ پٹ کو کونسٹینٹ رکھتا ہے۔ وولٹیج ریگولیٹر اور فلٹر مل کر پاور کو بہتر کرتے ہیں۔ فلٹر رپلز کو ختم کرتا ہے جبکہ ریگولیٹر پاور کو اس لیول تک لے آتا ہے جو ہمیں چاہیے ہوتا ہے۔


 




زیادہ تر ریگولیٹر کے تین ٹرمینل ہوتے ہیں ایک ان پٹ ٹرمینل ہوتا ہے دوسرا آوٹ پٹ ٹرمینل ہوتا ہے اور تیسرا ریفرینس ٹرمینل ہوتا ہے ریکٹیفائر کی آوٹ پٹ کو جو کہ رپلز کی صورت میں ہوتی ہے اس کو کپیسٹر ١۰ فیصد تک رپلز کو کم کر دیتا ہے اور پھر ریگولیٹر ان رپلز کو جو کہ کپیسٹر کی آوٹ پٹ پر ہوتے ہیں بلکل ختم کر دیتا ہے جو نہ ہوتے کہ برابر ہوتے ہیں۔ کئی ریگولیٹرز کی اپنی اںٹرنل ریفرنس وولٹیج یا شٹ ڈاون سرکولیٹری بھی ہوتی ہے۔


 




یہ مختلف قسم کے وولٹیج اور مثبت آوٹ پٹ اور منفی آوٹ پٹ کے لحاظ سے مل جاتے ہیں اس کے علاوہ یہ ویری ایبل آوٹ پٹ پر بھی دیزائن کیے جاتے ہیں تین ٹرمینل والے ریگولیٹر ڈیزائن کرنے کے ایک ایکسٹرنل کپیسٹر کی ضرورت ہوتی ہے جو ایک کونسٹینٹ اوٹ پٹ دیتے ہیں ایک آوٹ پٹ کپیسٹر کو گراونڈ اور آوٹ پٹ ٹر مینل کے ساتھ جورا جاتا ہے۔


 




About the author

160