زراعت کی ترقی میں نہروں کا کردار

Posted on at


کھچھ دن پہلے جب میں ایک سفر پر نکلا تو میرا گزر پاکستان کی بہت بڑی نہروں سے ہوا اور میں سوچنے لگا کہ یہ آرام اور سکون سے بہتا ہوا پانی ملکی ترقی میں کتنا اہم ہے اور اسکی کیا اہمیت ہے۔ دیکھنے میں تو ان نہروں کا عام انسان کی نظر میں کوئی کردار نہیں ہے لیکن ایک پڑھے لکھے اور شعور والے انسان کی نظر میں ان کی بہت بڑھی اہمیت ہے۔

آپ سب کو پتا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اسکی ذیادہ ترقی کا دارومدار زراعت پر ہوتا ہے۔ پاکستان کی تقریباً نصف معشیت زراعت کی بدولت حاصل ہوتی ہے۔ پاکستان کی زراعت کا تمام دارومدار بارشوں اور نہری نظام پر ہوتا ہے۔ پاکستان میں نہری نظام پر حکومت کی بہت کم توجہ ہے، بلکہ میں تو یہ کہوں گا کہ حکومت اس معاملے میں بلکل سو رہی ہے اور یہ ملکی معشیت کے لیے بہت خطرناک بات ہے۔

پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ وہ زراعت کی طرف خاص توجہ دے اور نئی نہروں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پرانی اور بڑی نہروں کی بھی مرمت کرے اور ملکی ترقی کو دوبالا کرئے۔ پاکستان کا نہری نظام دنیا کے بہترین نہری نظاموں میں شمار کیا جاتا ہے اور افسوس کے ساتھ یہ بات کہنا پڑتی ہے کہ ان کی مرمت اور دیکھ بال کا کوئی خاص سلسہ نہیں ہے اور اگر یہی صورتحال رہی تو اگلے چند برس میں یہ تمام نظام ختم ہو  جائے اور ہماری ملکی معشیت تباہ ہو جائے گی۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہمارے ملک کو اللہ دن دگنا رات چگنا ترقی دے۔



About the author

GoldenPearl

i live my own life.

Subscribe 0
160