پراعتمادی کی اہمیت

Posted on at


کہنے کو تو پراعتمادی بہت چھوٹی چیز ہے لیکن اس کی اصل اہمیت بہت ذیادہ ہے، اگر آپ کوئی کام پُراعتمادی کے ساتھ کر رہے ہیں تو اُس میں آپ کبھی ناکام نہیں ہوں گے۔ پراعتمادی آپ کے ذہین کو وسیع کر ددتی ہے اور آپ کو یقین دلای ہے کہ آپ کے اندر یہ کام کرنے کی صلاحیت موجود ہے بس ذرا سی اور ہمت کی ضرورت ہے۔


اگر آپ کوئی ایسا کام کر رہے ہیں جس سے آپ ناواقف ہیں اور نہ ہی آپ نے اس سے پہلے وہ کام کیا ہے لیکن آپ کے پاس پراعتمادی کا ہتھیار موجود ہے تو آپ کبھ بھی ناکام نہیں ہو سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ اگر کوئی آپ کے پاس کھڑا ہے اور وہ آپ کی پراعتمادی کو دیکھ کر یہ اندازہ بلکل نہیں لگا سکتا کہ آپ یہ کام نہیں کر سکتے ہیں اُس کے ذہین میں ایک ہی بات ہو گی کہ آپ یہ کام کر سکتے ہیں۔


اگر آپ کوئی غیر قانونی کام کر رہے ہیں لیکن آپ کے پاس پراعتمادی ہے اور کبھی آپ پر کوئی شک نہیں کرئے گا کہ آپ کچھ غلط کر رہے ہیں، مثال کے طور پر اگر آپ کہیں گاڑی لیکر جا رہے ہیں اور آپ کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے لیکن آپ کے اندر پراعتمادی موجود ہے تو آپ کو کوئی روک کر نہیں لائسنس کا نہیں پوچھے گا۔ اسی کا نام اعتمادی ہے اور یہ اسی کا فائدہ ہے۔



About the author

GoldenPearl

i live my own life.

Subscribe 0
160