عطائی خان جدون

Posted on at


عطائی خان جدون ٢٣-مارچ-٢٠٠٠ء    میں اس دنیا میں آیا جب وہ آیا تو ہمارے گھر میں سب بہت خوش تھے-  اور اس طرح اس کا نام عطائی خان رکھا گیا-

 

عطائی خان کو سجنے سورنے کا کوئی خاص شوق نہیں ہے- وہ بچپن میں بہت سادہ تھا اور زیادہ باتیں نہیں کرتا تھا اس کا بچپن بہت اچھا گزرا جب یہ تین سال کا ہوا تو اس کا اسکول میں داخلہ ہوا اس کے اسکول کے پہلے ہی دن وہ گھر کی چھٹ سے گر گیا-

 

اس میں اس کا بہت نقصان ہوا ڈاکٹر نے بتا دیا تھا کہ یہ نہیں بچ سکتا لیکن ہمارے پورے خاندان کی دعائیں اللہ نے قبول کر دی اور اسے ہوش آ گیا لیکن وہ تندرست بہت آہستہ آہستہ ہوا دو مہینے ہسپتال میں رہنے کے بعد گھر آیا- اس کی آنکھیں سوجی ہوئی تھی اور یہ اب پہلے سے  بھی کم بولنے لگا تھا-  عطائی خان بچپن سے ہی بہت زہین تھا ہمیشہ سے کلاس میں اول اتا تھا- بڑھنے کے ساتھ اس کی باتیں بھی زیادہ ہو گئی  لیکن اب یہ کچھ زیادہ ہی بولنے لگا دوسروں کو بولنے کا موقع ہی نہ دیتا- یہ گھر میں سب کا لاڈلا تھا سب اس سے بہت پیار اور محبت کرتے تھے-

 

یہ بڑھا ہوتا گیا اور اس کی شرارتیں بڑھتی گئی یہ لاڈ پیار  کا نہ جائزفائدہ اٹھانے لگا- اس کے ابو نے اس کی ساری خواہشات پوری کیں  ایک بار کلاس میں اول انے پر اس کے ابو نے اسے تحفے میں سائیکل دی- وہ اس سائیکل پر ہر وقت گھومتا پھرتا رہتا اس طرح وہ اپنی پڑھائی سے دور ہونے لگا- اس کی امی اسے بہت کہتی کے تھوڑی سائیکل چلایا کرو لیکن وہ اپنی امی کی بات نہ مانتا- ایک دن وہ بیکری سے سامان لینے گیا تو کسی نے باہر سے اس کی سائیکل چرا لی اس نے کافی ڈھونڈی لیکن اسے نہ ملی وہ بہت ڈرا ہوا تھا کہ گھر میں اس کے ابو اسے ڈانتے گے جب وہ گھر آیا اس نے سب کو بتایا اپنے ابو کو بھی لیکن اس کے ابو نے اسے کچھ نہ کہا- اب وہ اس بات کا فائدہ اٹھانے لگا کہ  وہ جو کچھ کہے کرے گا اس کی ساری باتیں مانی جائیں گی- اب وہ سب کے ساتھ بدتمیزی بھی کرنے لگا- دن میں بہت پیسے کھانے لگا- ایک دن ایسے ہی اس کے ابو نے اسے پیسے دیے کے بازار سے کچھ سامان لے او تو اس نے آدھے پیسوں کا سامان لیا اور آدھے پیسے کھا گیا- اس کے ابو نے دیکھا کہ اب یہ بہت آیاش پسند ہو گیا ہے اس کے ابو نے اسے آرام سے سمجھایا اور وہ سمجھ گیا اور دیکھتے ہے کہ وہ اب کب تک ایسے ہی اچھا بچہ بن کے رہے گا-     



About the author

hamnakhan

Hamna khan from abbottabad

Subscribe 0
160