!...بیروزگاری

Posted on at


!....بیروزگاری

 


میرا آج کا موضوں بیروزگاری پر ہے آج کے انسان کو جہاں پہلے سے ہی بے شمار تکلیفوں اور پریشانیوں کا سامنا ہے زندگی جہاں پہلے سے ہی بہت مشکل ہو چکی ہے کہیں پر پڑھائی کا مسلہ ہے تو کہیں پر مہنگائی کا مسلہ ہے اور تو اور جو سب سے بڑا مسلہ در پیش ہے وہ بیروزگاری کا ہے ضروریات تو ایسی چیز ہے کہ جب تک انسان کی زندگی ہے تب تک ختم ہی نہیں ہوتی ہیں اور مرتے دم تک انسان کو ان ضروریات کو پورا کرنا ہی ہوتا ہے مگر اب یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب تک انسان کے پاس  کوئی روزگار ہی نہیں ہو گا تو بھلا وہ کیسے اپنی ضروریات کو پورا کر سکے گا 

 

 


بیروزگاری کا مسلہ صرف اب  پاکستان تک ہی محدود نہیں ہے بلکے بہت سے ترقی یافتہ ممالک کو بھی یہ مسلہ در پیش ہے مثلا امریکہ، برطانیہ ،فرانس ،اور جرمنی جیسے امیر ممالک کو بھی اس مسلے سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے اور ان مملک میں بھی بیروزگاری بڑھتی جا رہی ہے مگر ایشیائی  ممالک میں تو بیروزگاری کچھ زیادہ ہی پائی ہے  جا رہی  ہے اور افسوس کی بات ہے کہ اب پاکستان میں بھی بیروزگاری دن با دن بڑھتی جا رہی ہے بلکے پاکستان میں بیروزگاری ایک ایسا بے لگام اور مہ زور گھوڑا بنتی جا رہی ہے کہ جس کو قابو کرنا بہت ہی زیادہ مشکل ہوتا جا رہا ہےاور یہ بات انے والی نسلوں کے لئے بھی بہت زیادہ نقصان دہ ہے اب جہاں تعلیم بہت عام ہو چکی ہے اور تعلیم کا معیار بھی بہت زیادہ اچھا ہو چکا ہے  اور لوگوں میں تعلیم کی بدولت عقل اور شعور پیدا ہو چکا ہے پاکستان میں بہت ہی اچھے اور زہین طالبات بھی ہیں جو کہ اپنی تعلیم مکمل کر کے اپنے ملک اور قوم کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں اپنے وطن اور انے والی نسلوں کا مستقبل روشن بنانا چاہتے ہیں مگر انہی لوگوں کو جب یہاں پر نوکریاں نہیں ملتی ہیں تو یہی لوگ پھر بہت مجبور ہو کر باہر  کے ممالک کا روح کرتے ہیں اگر دیکھا جاۓ تو یہ بھی نقصان ہمارا اور ہمارے ملک کا ہی ہے اور فاہدہ غیر ممالک  کو ملتا ہے یہ بھی ہماری اور ہمارے ملک کی بہت بڑی بدقسمتی ہے 

 

 

 


بیروزگاری کے بہت زیادہ نقصان پھر صرف کسی ایک انسان کو  نہیں بلکے  پورے معاشرے کو اٹھانے پڑتے ہیں جب بیروزگاری عام ہو گی تو ظاہر ہے پھر جرم بھی عام ہو گا اور معاشرے کا سارا نظام بھی درہم برہم ہو جاۓ گا ایسے میں انسان کے لئے عزت کی زندگی جننا بھی  بہت مشکل ہو جاتی ہےاور بیروزگاری تو ایک ایسی چیز ہے جو کہ اچھے خاصے انسان کو بھی غلط کام کرنے پر مجبور کر دیتی ہے اور ایک عام اور شریف انسان کو بھی مجرم بنا دیتی ہے اس سے انسان کا کردار بھی کسی گہری تاریکی میں ڈوب جاتا ہے اور پھر اسی وجہ سے معاشرے اور لوگوں میں جھوٹ بھی بڑھنے لگتا ہے اور پھر بیروزگار آدمی سے سچائی ،شرافت ،اور ایمانداری کی توقع کرنا بھی نا ممکن ہو جاتا ہے بیروزگاری سے بہت ہی خطرناک حالات پیدا ہوتے ہیں جب بیروزگاری ہو گی تو پھر اس سے لوگوں پر فاقہ کشی بھی اہے گی اور پھر اس سے بیماریاں بھی پھیلتی ہیں جو کہ انسان کو سیدھا موت کے مہ میں لے جاتی ہیں روزگار کے بغیر تو ممکن ہی نہیں ہے کہ انسان اپنی اور اپنے گھر والوں کی ضروریات کو پورا کر  سکے مگر پھر بھی پیٹ ہے جو کھانے کو مانگتا ہے اسکو کسی کی مجبوری نہیں سمجھ میں آتی ہے بس اس پیٹ کو بھوک کی آگ کو مٹانا ہوتا ہے اور یہی پیٹ انسان سے کیا سے کیا نہیں کروا دیتا ہےجو انسان اپنی گھر کو نہیں چلا سکے گا اپنی بیوی بچوں کا پیٹ نہیں پال سکے گا جو اپنے گھر والوں کو دو وقت کا کھانا اور دوائی میسر نہیں کر پاۓ گا تو پھر ظاہر سی بات ہے کہ وہ انسان ان ضروریات کو کسی ناجائز طریقے سے ہی پورا کرے گا اور پھر یہ طریقہ نا اس کے حق میں بہتر ہوگا اور نا ہی معاشرے کے ،اسی لئے ہماری گہری نیند میں سوئی ہوئی حکومت کو چاہئے کہ اب وہ جاگ جاۓ اور بیروزگاری کو ختم کرنے کے لئے کوئی موثر قدم اٹھاۓ تاکہ لوگ اپنے کاموں میں مصروف رہیں اور وہ  عزت اور سکون کی روٹی کھا سکیں

 

 

 رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160