استری

Posted on at


استری گھروں میں عام استعمال ہوتی ہے اس کو کپڑوں کی سلوٹوں کو برقی حرارت سے دور کیا جاتا ہے اور یہ گھروں میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا آلہ ہے موجود دور میں استری ہر گھر کی ضرورت ہے جس کی بدولت ریشمی اونی اور کاٹن کے کپڑّوں کو آسانی سے استری کر سکتے ہیں استری برقی



 


اصولوں پر کام کرتی اس کے اندر ایک حرارتی ایلمنٹ لگا ہوتا ہے اور ایلمنٹ کے نیچے ایک بھاری دھاتی پلیٹ کا تلہ ہوتاہے سپلائی کو تاروں کو اس ایلمنٹ سے جوڑآ جاتا ہے ٹرمینل بکس میں ایک لیمپ لگا ہوتا ہے اس کو رہنما لیمپ بھی کہتے ہیں جس کی مدد سے پتہ لگ جاتا ہے کہ استری گرم ہورہی 



ہے یا ٹھنڈی اس کے اگلے حصہ پر ایک سلیکٹر سوَچ بھی لگا ہوتا ہے جس کی مدد سے اس استری کے درجہ حرارت جو کم یا زیادہ کیا جاتا ہے



جب برقی استری کو سپلائی دی جاتی ہے تو اس کے ایلمنٹ میں حرارت پیدا ہوتی ہے ایلمنٹ گرم ہو کر اپنی حرارت ایلمنٹ کے نیچے لگی ہوئی پلیٹ کو فراہم کرتا ہے اس طرح استری کے نیچے والے حصء کو گرم گرم کو کپڑے پر پھیر کر گرم کیا جاتا ہے جس سے کپڑے استری ہو جاتے ہیں کیونکہ ہر



 


کپڑے کی بناوٹ مختلف ہوتی ہے اس لیے اس کو مختلف درجہ حرارت پر پر استری کیا جاتا ہے بعض استری ایسی بھی ہوتی ہیں ان میں پانی جمع کیا جاتا ہے اس سے بھاپ پیدا ہوتی ہے اور بوقت ضرورت اس بھاپ کو کپڑوں پر چھڑکنے کا انتظام بھی موجود ہوتا ہے مارکیٹ میں ۵۰۰ واٹ سے لے کر ۲۰۰۰



واٹ تک کی استری دستیاب ہوتی ہے مگر ۱۰۰۰  واٹ کی استری کا استعمال عام ہوتا ہے استری کے اوپر ایک پلاسٹک کا ہینڈل لگا ہوتا ہے جس کی مدد سے استری کو پکڑا جاسکتا ہے  




About the author

160